ETV Bharat / state

اس سال بیدر سے 296 عازمین حج پر جائیں گے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 6, 2024, 2:32 PM IST

React On Hajj Applicants بیدرمیں واقع ادارہ انجمن خادم الحجاج کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے کہاکہ اس ضلع سے 296 عازمین حج سفر بیت اللہ کے لئے روانہ ہوں گے۔اس کے علاوہ پوری ریاست سے 10131 عازمین حج مبارک سفر کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

اس سال بیدر سے  296  عازمین حج پر جائیں گے
اس سال بیدر سے 296 عازمین حج پر جائیں گے
اس سال بیدر سے 296 عازمین حج پر جائیں گے

بیدر :ریاست کرناٹک سے حج2024ءکیلئے منتخب قرار دیئے جانے پر انجمن خادم الحجاج ضلع بیدر اور وزیر برائے حج محمد رحیم خان صاحب کی جانب سے مبارکباد پیش کی ۔ تمام عازمین حج کو سید منصور احمد قادری نے بتایا کہ حج کمیٹی کے سرکیولر نمبر(6)کے مطابق انہیں اپنی قسط 81,800/-بذریعہ چالان (Pay in slip)حج کمیٹی کے اکاونٹ میں یکم فروری سے 9فروری کے درمیان ادا کرنا لازمی ہے۔ اس کے ساتھ حج درخواست فارم معہ حلف نامہ، ادا شدہ رقم کی حج کمیٹی آف انڈیا کے نام کی چالان کی اوریجنل کاپی ،میڈیکل اسکریننگ اینڈ فٹنس سر ٹیفکیٹ ،اوریجنل پاسپورٹ اسٹیٹ کمیٹی کے دفتر پر 12فروری تک پہچانا لازمی ہے۔ جو افراد بیرون ملک میں ہیں یا سفر پر جارہے ہیں۔

وہ درخواست کے ذریعہ حج کمیٹی کو آگاہ کردیں۔ ایسے افراد کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2024ہوگی۔جو منتخبہ عازمین کسی بھی وجہ سے پہلی قسط 81,800روپیئے مذکورہ مقررہ وقت میں ادا نہیں کریں گے۔ ان کا انتخاب رد کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی کے عازمین کے لیے حج کمیٹی میں میڈیکل کیمپ

ادارہ انجمن خادم الحجاج کے سیکریٹری سید منصور احمد قادری نے کہاکہ ان کی جگہ ویٹنگ لسٹ میں دوسرے عازم کو منتخب قرار دیا جائے گا۔ ضلع بیدر کے تمام عازمین کیلئے انجمن خادم الحجاج پر اوقات کار میں خدمات اور رہنمائی کی جائیگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.