ETV Bharat / state

گیا: عیدالاضحی کی نماز کے بعد قربانی کا سلسلہ جاری - Eid ul Adha in Gaya - EID UL ADHA IN GAYA

بہار کے گیا میں پرامن ماحول میں عید الاضحی منائی جا رہی ہے۔ صبح شہر کی مختلف عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید ادا کی گئی۔ اس کے موقعے پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ واضح رہے کہ آج بہار میں عید الاضحی کے ساتھ ساتھ بردران وطن کا ایک تہوار 'نرجلا ایکادشی' بھی منایا جا رہا ہے۔

گیا میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی
گیا میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی (Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 17, 2024, 1:44 PM IST

Updated : Jun 17, 2024, 2:19 PM IST

گیا میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی (Video: ETV Bharat)

گیا: ریاست بہار میں پرامن ماحول میں گرمی کی سخت تپش کے درمیان عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ بہار میں شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر زیادہ تر مساجد، عید گاہوں میں نماز عید الاضحی صبح سویرے ادا کرنے کا وقت متعین کیا گیا تھا۔ ضلع گیا میں پانچ بج کر 30 منٹ سے عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ حالانکہ حسب روایت اس بار بھی کربلا عید گاہ میں 10 بجے عید الاضحی کی نماز ادا کی گئی۔

گیا میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی
گیا میں عیدالاضحی کی نماز ادا کی گئی (Photo: ETV Bharat)

اسی دوران گیا کے گاندھی میدان میں نماز عید الاضحی صبح سات بجے ادا کی گئی۔ یہاں بڑی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز دوگانہ میں شرکت کی۔ کھلا میدان ہونے کی وجہ سے شدت والی گرمی کے بعد بھی یہاں ہر برس کی طرح لوگوں کی کافی بھیڑ رہی۔

عید الضحیٰ کی نماز کے موقعے ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران بھی موجود رہے۔ عید قرباں کی سبھی روایتوں کو پرامن ماحول میں انجام دیا جائے، اس تعلق سے ضلع پولیس کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ مساجد اور عید گاہوں کے باہر مجسٹریٹ کی قیادت میں پولیس افسران و جوانوں کی تعیناتی کی گئی۔ حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمروں سے نگرانی رکھی جا رہی ہے۔ نماز کے بعد قربانی کا سلسلہ جاری ہے جو تین دنوں تک جاری رہے گا۔ اس دوران لوگ عید کی خوشیوں میں ایک دوسرے کو شامل کرتے ہوئے مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔

حالانکہ اس دوران اپنے تاثرات میں لوگوں نے ملک کے مختلف مقامات پر کھلے میں نماز پر پابندی یا پھر شر پسندوں کی جانب سے قربانی کے معاملے پر تنازع پیدا کرنے کے حوالے سے ناراضگی اور مایوسی بھی ظاہر کی۔ گاندھی میدان کمیٹی کے ایک رکن ڈاکٹر حامد حسین نے کہا کہ تہوار آپسی بھائی چارہ، محبت اور امن کے لیے ہوتا ہے۔ ہم اگر نماز پڑھنے کے لیے جمع ہوتے ہیں تو اپنی فلاح کے ساتھ ملک اور یہاں بسنے والی آبادی جس میں سبھی طبقے کے لوگ شامل ہیں ان کی فلاح کے لیے دعائیں کرتے ہیں۔ وہیں سیاسی رہنما عبدالقادر نے کہا کہ تہوار کسی ایک فرقے کا نہیں ہوتا، بلکہ ملک کا ہوتا ہے۔ ملک کی آزادی سبھی کی قربانیوں اور شہادتوں سے حاصل ہوئی ہے۔

گیا میں بچے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے
گیا میں بچے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے (Photo: ETV Bharat)

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا تہوار دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے

جامع مسجد سری نگر اس بار بھی عید الاضحیٰ کی نماز سے محروم

Last Updated : Jun 17, 2024, 2:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.