ETV Bharat / state

آندھرا پردیش کے وزیراعلی کی بس یاترا پر پتھراؤ - stone attack on bus yatra - STONE ATTACK ON BUS YATRA

آندھرا پردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کے بس یاترا پر وجئے واڑہ میں لوک سبھا انتخابات کے لئے مہم کے دوران پتھر بازی کی گئی۔ اس حملے میں وہ معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

Andhra CM Jagan Reddy
Andhra CM Jagan Reddy
author img

By ANI

Published : Apr 14, 2024, 7:02 AM IST

وجئے واڑہ: آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی ہفتہ کو وجئے واڑہ میں وائی ایس آر سی پی کے سربراہ کی انتخابی مہم کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کے بعد زخمی ہو گئے۔

وزیر اعلی کو اپنے میمنتا سدھم انتخابی مہم کے دوران بائیں جانب آنکھ کے اوپر ایک چھوٹا سا کٹ لگا۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر (سی ایم او) کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’پتھر اس وقت لگا جب وہ وجئے واڑہ کے سنگھ نگر میں ویویکانند اسکول سینٹر میں اپنے بس کے دورے کے ایک حصے کے طور پر بھیڑ سے خطاب کر رہے تھے۔

جگن موہن ریڈی پر پتھر بہت تیز رفتاری سے مارا گیا اور حکام کو شبہ ہے کہ اسے کسی کیٹپلٹ سے لانچ کیا گیا تھا۔ فوری طور پر وزیر اعلی کو ایک ڈاکٹر کے ذریعہ بس کے اندر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

جگن ریڈی کو بس کے اندر ایک ڈاکٹر کے پاس دیکھا گیا اور وہ درد سے کراہ رہے تھے۔ تاہم پتھراؤ سے بے پرواہ ہوکر وزیر اعلی جگن ریڈی نے شہر میں اپنا دورہ دوبارہ شروع کیا۔ جہاں وہ تقریباً چار گھنٹے تک انتخابی مہم میں مصروف رہے۔ دریں اثناء وائی ایس آر سی پی قائدین نے الزام عائد کیا کہ اس ’’حملے‘‘ کے پیچھے تلگو دیشم پارٹی کا ہاتھ ہے۔

حکمراں پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں نے اس حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں پارٹی کے سینکڑوں حامیوں نے شرکت کی۔ احتجاج کرنے والوں نے تلگو دیشم پارٹی پر حملے کا الزام عائد کیا۔ اس دوران انہوں نے ٹی ڈی پی کے خلاف نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:

جگن موہن ریڈی سیاست کے لئے فٹ نہیں: چندرا بابو نائیڈو

جگن موہن ریڈی نے 21 روزہ انتخابی مہم کے بس کے دورے کا آغاز کڑپہ ضلع کے ادوپلوپایا سے سریکاکولم ضلع کے اچاپورم تک کیا ہے۔ آندھرا پردیش میں 175 رکنی اسمبلی اور 25 لوک سبھا سیٹوں کے لیے انتخابات 13 مئی کو منعقد ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.