ETV Bharat / state

اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں چلڈرن پارک کا افتتاح - Children Park In Aligarh

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 8:05 PM IST

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے آج یونیورسٹی کی میڈیکل کالونی میں بچوں کے پارک کا افتتاح کیا اور وہاں پودے لگا کر وسیع شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں چلڈرن پارک کا افتتاح
اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں چلڈرن پارک کا افتتاح (etv bharat)

علی گڑھ:عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر ایک پروگرام کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ آراضی و باغات نے کیا جس میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے یونیورسٹی کی میڈیکل کالونی میں بچوں کے پارک کا افتتاح کیا اور وہاں پودے لگا کر وسیع شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔

نعیمہ نے کہا کہ یہ پارک بچوں میں پیڑ پودوں کے تعلق سے بیداری اور ماحولیاتی شعور کو پروان چڑھانے میں مددگار ہوگا۔ یقینا یہ جگہ ان کے اندر فطرت سے جڑاؤ اور ان نعمتوں کی قدر و قیمت کا احساس قوی کرے گی جو قدرت نے ہمیں عطا کی ہیں۔ مہمان اعزازی اے ایم یو کے رجسٹرار محمد عمران اور ڈی ایس ڈبلیو پروفیسر رفیع الدین نے کہا کہ یہ پارک بچوں میں فطرت اور ماحولیات کے تئیں بیداری پیدا کرے گا۔

مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ممبر انچارج، شعبہ آراضی و باغات پروفیسر ذکی انور صدیقی نے کہا کہ ان کا شعبہ یونیورسٹی کیمپس کو سرسبز و شاداب بنانے اور اسے سجانے سنوار نے کے لئے انتھک محنت کر رہا ہے۔ وسیع و عریض کیمپس میں سینٹینری گیٹ کے آس پاس، سرسید ہاؤس میں بیگم مشرف جہاں روز گارڈن اور تار بنگلہ میں جی 20 گارڈن سمیت کئی مقامات پر پارک بنائے ہیں اور ان کا رکھ رکھاؤ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چلڈرن پارک تقریباً پانچ ہزار مربع میٹر کے رقبے میں پھیلا ہوا ہے، بچوں کو کھیلنے کے لیے یہاں ایک حوصلہ افزا ماحول ہے اور جھولے، سلائیڈ وغیرہ لگائے گئے ہیں۔ایسوسی ایٹ ممبر انچارج ڈاکٹر طارق آفتاب نے کہا کہ آج جو پودے لگائے گئے ان میں بوتل برش، املتاس، کسم، مولسری، فیکس، پلومیریا، رات کی رانی وغیرہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جدید ایتھلیٹکس میں ڈوپنگ اور تکنیکی اصولوں کے موضوع پر سیمینار

شجرکاری مہم میں پروفیسر وینا مہیشوری (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن اور پرنسپل، جے این ایم سی)، پروفیسر آر کے تیواری (پرنسپل، ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج)، پروفیسر ایم ایم سفیان بیگ (پرنسپل، زیڈ ایچ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی)، پروفیسرنیر آصف، پروفیسر شکیل احمد، پروفیسر سلمیٰ احمد، پروفیسر ثمینہ خان، پروفیسر شوکت حسین، پروفیسر غلام سرور ہاشمی، پروفیسر نجم خلیق، پروفیسر امتیاز اشرف، ڈاکٹر اجمل کفیل اور ڈاکٹر ابوالفضل نے حصہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.