علیگڑھ : یکم اگست سے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے تعلیمی سیشن کے آغاز سے ہی دھرنوں کا دور جاری ہوگیا تھا۔ مختلف مسائل اور گڑبڑی سے متعلق طلباء و طالبات نے آج 14واں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آج جہاں ایک جانب باب سید پر پرامیڈیکل کے طلباء و طالبات احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا لگائے ہوئے تھے تو وہیں یونیورسٹی کے دیگر دو گیٹ (سینٹنری اور ڈینٹل کالج) بند کرکے طلباء و طالبات نے گیمز کمیٹی میں اسپورٹس کیٹیگری سے ہونے والے داخلو میں گڑبڑی اور دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا تو کچھ اس طرح آج یونیورسٹی کے تینوں گیٹ بند تھے جس سے طلبہ و طالبات, تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کو خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاج میں شامل یونیورسٹی کے ہی اسپورٹس مین نے بتایا اس مرتبہ اسپورٹس کیٹیگری میں داخلہ طلباء کی صلاحیتوں اور سرٹیفیکیشن کے مطابق نہیں ہوئے ہیں, گیمز کمیٹی نے اپنی مرضی سے داخلے دئے ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی کے ہی ریاستی اور قومی پلیئر کے داخلے نہیں ہوئے اور ان طلباء کے داخلے ہوئے ہیں جن کے پاس سرٹیفیکیشن داخلے کے لیول کے نہیں تھے۔
طلباء نے بتایا ہم ان سب کا ذمہ دار یونیورسٹی گیمز کمیٹی کو مانتے ہیں اسی لئے ہم یونیورسٹی گیمز کمیٹی کے سیکرٹری امجد رضوی کے استعفی کی مانگ کرتے ہیں کیونکہ اتنا سب ہونے کے باوجود انہوں نے ہمسے ملاقات تک نہیں کی ہے۔ طلباء نے مزید بتایا سیکرٹری کو اپنے پرائیوٹ اسپتالوں سے ہی فرصت نہیں ملتی ہے جو وہ ہم سے ملاقات یا بات کریں گے۔
طلباء کا مطالبہ کے کہ جو داخلوں کی کونسلنگ شروع ہو گئی ہے اس کو فوری طور پر رکا جائے اور جو داخلے کے لئے لسٹ انتظامیہ نے جاری کی اس کو کینسل کیا جائے۔ طلباء نے بتایا داخلوں کے ٹرائل میں یونیورسٹی سے ہی لوگوں کو ایکسپارٹ بناکر بٹھا دیا گیا جبکہ ٹرائل کے لئے باہر سے ایکسپارٹ کو بلانا چاہیے۔ طلباء کے الزامات سے متعلق جب یونیورسٹی کنٹرول سے رابطہ قائم کیا گیا تو انہوں نے ٹیلی فون پر وقت دے کر ملاقات نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: کولکاتا ڈاکٹر ریپ کیس: اجمل خاں طبیہ کالج کے ڈاکٹروں کا بھی احتجاجی مظاہرہ - Kolkata Doctor Rape
مختصر یہ کہ یونیورسٹی کے موجودہ صورتحال اور طلباء کے مستقل احتجاجی مظاہرے کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ کچھ عہدیداران اپنی مرضی سے کام کر رہے ہیں انکو اعلی عہدیداران یا وائس چانسلر کا ڈر نہیں ہے۔