ETV Bharat / state

اے ایم یو دسویں جماعت کے نتائج، طالبات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا - AMU Girls Result

AMU Girls Perform Excellent In Tenth Board Exam علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی دسویں جماعت کے نتائج میں طالبات نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گرلز اسکول کی بھویہ سکسینہ نے یونیورسٹی میں پہلا, صفا علینہ نے دوسرا اور عالیہ عثمانی نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

اے ایم یو دسویں جماعت کے نتائج،طالبات نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا
اے ایم یو دسویں جماعت کے نتائج،طالبات نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 28, 2024, 12:24 PM IST

علیگڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ایگزامینیشن کنٹرولر نے 10ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ گرلز اسکول کی بھویہ سکسینہ نے اے ایم یو کے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (دسویں کلاس) کے امتحان 2024 میں 98.60 نمبروں کے ساتھ ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے 500 میں سے 493 نمبر حاصل کیے۔

اے ایم یو دسویں جماعت کے نتائج،طالبات نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا (etv bharat)

لڑکوں اور لڑکیوں کے مشترکہ میرٹ میں اے ایم یو گرلز اسکول کی صفا علینہ 500 میں سے 491 نمبروں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ اے ایم یو اے بی کے ہائی اسکول کی میناکشی راجپوت اور رہیبہ ابرار، عالیہ عثمانی، الویرا حسن، اے ایم یو گرلز اسکول کی بشریٰ فاروق اور ایس ٹی ایس اسکول کے میت شرما نے 489 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ضلع علیگڑھ کی رہائش صفا علینہ نے 500 میں سے 491 نمبر حاصل کرکے سیکنڈ ٹاپر بنی ہیں انہوں نے اپنی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور بتایا وہ مستقل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں اور اپنی اس کامیابی سے متعلق بتایا وہ روزانہ اسکول کے بعد تین سے چار گھنٹے گھر پر پڑھائی کرتی تھی اور وقت نکال کر کھیلتی بھی تھی جو تعلیم کے ساتھ بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا صرف دو نمبر کم ہونے کی وجہ میں ٹاپر نہیں بن پائی لیکن میں اپنی اس کامیابی پر خوش ہوں میرے والدین نے میری بہت مدد کی اب میں اے ایم یو سے ہی گیارہویں جماعت(سائنس) میں داخلہ لینے کی خواہش مند ہوں جس کے لئے مینے تیاری بھی شروع کردی ہے اور مستقبل میں ایک ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں۔

اے ایم یو بورڈ آف سیکنڈری اینڈ سینئر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ منعقدہ سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحان (دسویں کلاس) میں کل 1445 امیدواروں نے شرکت کی۔ نتیجہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://results.amucontrollerexams.com/oeps/login پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے طلباء کو ان کی تعلیمی مہارت، محنت اور لگن کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے اے ایم یو اسکولوں کے اساتذہ کی محنت اور عزم کے لیے ان کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں؛جدید ایتھلیٹکس میں ڈوپنگ اور تکنیکی اصولوں کے موضوع پر سیمینار - MODERN ATHLETICS

واضح رہے بارویں جماعت کے نتائج میں بھی طالبات نے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سینئر سیکنڈری اسکول (گرلز) کے ایفا ارشاد اور وداد جمیل نے 500 میں سے 484 نمبر حاصل کر کے امتحان میں ٹاپ کیا۔ اسکول کی زنیرہ خان 483 نمبر حاصل کرکے دوسرے مقام پر جبکہ اسی اسکول کی مریم احمد اور سمرہ خان 482 نمبر کے ساتھ تیسرے مقام پر رہیں۔
سینئر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ (بارہویں جماعت) امتحان 2024 میں کل 2886 طلباء نے شرکت کی تھی، جن کی کامیابی کا تناسب 94.07 فیصد رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.