ETV Bharat / state

صبیرہ حارث نے جونیئر ورلڈ کپ اٹلی میں کانسہ کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا - JUNIOR WORLD CUP ITALY

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 16, 2024, 7:58 PM IST

اٹلی میں منعقدہ عالمی مقابلہ شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) جونیئر ورلڈ کپ شاٹ گن میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم گیارہویں جماعت کی طالبہ نوعمر ٹریپ شوٹر صبیرہ حارث نے کانسہ کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔

JUNIOR WORLD CUP ITALY
JUNIOR WORLD CUP ITALY (Etv bharat)

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سینئر سیکنڈری اسکول گرلز میں گیارہویں جماعت کی طالبہ اور نو عمر ٹریپ شوٹر صبیرہ حارث نے بین الاقوامی شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) جونیئر ورلڈ کپ شاٹ گن میں خواتین کے ٹریپ مقابلے میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ یہ عالمی مقابلہ اٹلی کے شہر پورپیٹو میں 9 تا 15 جولائی منعقد ہوا۔

صبیرہ نے اپنے پہلے 40 فائنل اہداف میں سے 29 اہداف پر کامیابی سے شاٹ مارے اور اس باوقار چیمپئن شپ میں ہندوستان کو کانسہ کا تمغہ دلایا۔ اس سے قبل کوالیفکیشن راؤنڈ میں انھوں نے 113 کے مجموعی اسکور کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

صبیرہ نے اپنی کامیابی پر کہا ”میں جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں اپنے ملک کے لئے کانسہ کا تمغہ جیت کر خوش ہوں۔ میرا خواب 2028 کے اولمپکس میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور تمغہ جیتنا ہے“۔ صبیرہ 2022 اور 2023 میں جرمنی میں دو بار جونیئر ورلڈ کپ میں اور 2022 میں کروشیا میں ہونے والی جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ میں حصہ لے چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.