ETV Bharat / state

میرٹھ: پورے ملک کے ساتھ میرٹھ میں بھی عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جا رہا ہے - Eid Ul Adha 2024

پورے ملک کے ساتھ میرٹھ میں بھی آج عید الضحیٰ کا تہوار بڑے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ حکومت کی ہدایات کے مطابق ہی شاہی عیدگاہ اور شہر کی دیگر مساجد میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی۔ میرٹھ کی شاہی عیدگاہ میں نماز کے دوران پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا. نماز کے بعد لوگوں کو عید کی مبارکباد بھی پیش کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 17, 2024, 3:58 PM IST

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ کی شاہی عیدگاہ کے علاوہ شہر کی دیگر مساجد میں بھی لاکھوں کی تعداد میں مسلمانوں نے عیدالاضحیٰ کی نماز پُر سکون ماحول میں ادا کی۔ حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس بار بھی لوگوں نے مساجد میں ہی نماز ادا کی۔

اس موقع پر شہر قاضی میرٹھ نے ملک میں امن و سلامتی کی دعائیں کیں ساتھ ہی مسلمانوں سے قربانی کے سلسلے میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بات بھی کہی اور قربانی کے عمل سے دوسرے مذاہب کے لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس کے لئے بھی مسلمانوں سے خاص طور پر اپیل کی گئی۔

پورے ملک کے ساتھ میرٹھ میں بھی عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جا رہا ہے
پورے ملک کے ساتھ میرٹھ میں بھی عیدالاضحیٰ کا تہوار منایا جا رہا ہے (ETV Bharat)

اس دوران پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی انتظامات کو پختہ کرتے ہوئے پولیس فورسز اور ڈرون کیمروں کی مدد سے نگرانی کرائی گئی۔ وہیں عید گاہ میں نماز ادا کرکے لوٹ رہے لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی ساتھ ہی عیدالاضحیٰ کی نماز پرسکون طریقے سے ادا ہونے پر انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کچھ لوگوں کو مساجد میں جگہ نہیں مل پائی اور وہ لوگ سڑک پر بھی نماز ادا نہ کر سکے۔ نماز چھوٹ جانے سے ان لوگوں ملال تھا اور ناراضگی بھی دیکھی گئی۔ اس موقع سابق اسمبلی یوگیش ورما نے حکومت کے سڑک پر نماز ادا نہ کرانے جانے پر ناراضگی بھی جتائی انہوں نے کہا کہ حکومت کا دہرا رویہ کہیں نہ کہیں اپنی منشاء ظاہر کرتا ہے.

مسلمانوں نے عیدگاہ میں نمازیوں کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے فیض عام انٹر کالج کے میدان میں بھی نماز ادا کی۔ اس موقعے پر مسلمانوں نے ملک کی ترقی کے لئے دعا کی اور ملک سے منافرت کا خاتمہ ہو اور ملک کی گنگا جمنی تہذیب بنی رہے اس کے لیے بھی خاص دعائیں کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.