ETV Bharat / state

85 سال سے زیادہ عمر والوں کو گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی اجازت - EC on Elderly Voters - EC ON ELDERLY VOTERS

Vote from Home for Elderly Voters: الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے 85 برس سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو پریشانی کے سبب گھر سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے۔

Allowing people above 85 years to vote From home

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 1, 2024, 4:27 PM IST

بیدر: لوک سبھا کے عام انتخابات 2024 کا شیڈول الیکشن کمیشن آف انڈیا نے پہلے ہی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 85 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ اور ذہنی طور پر معذور افراد کو پولنگ کے موقعے پر گھر سے پولنگ اسٹیشن تک لانے کے لیے مفت آٹو سسٹم، پولنگ اسٹیشنوں پر ریمپ سسٹم، پولنگ اسٹیشنوں پر وہیل چیئر کا نظام، پولنگ اسٹیشن پر قطاروں سے پاک انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہ انتظامات گذشتہ اسمبلی عام انتخابات میں بھی کیے گئے تھے اور اب موجودہ لوک سبھا انتخابات میں بھی یہ تمام انتظامات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

UP Polls 2022: آئین کی بقا کے لیے حق رائے دہی کا استعمال کرنا بے ضروری، معمر ووٹر

لوک سبھا انتخابات میں نوجوانوں کی بے روزگاری اہم مدعا رہے گا: کانگریس - LOK SABHA ELECTIONS 2024

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 85 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو گھر سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی ہے۔ اگر انہیں پولنگ اسٹیشن تک پہنچنے میں دشواری ہو ایسے ووٹرز کے لیے گھر سے ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں 584 ووٹروں نے گھر سے ووٹ ڈالے تھے۔ گھر کے ووٹروں کی فہرست تحصیلدار کے دفتر میں دستیاب ہے۔ اگر اس فہرست میں ووٹرس کے علاوہ کوئی اور یعنی 85 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہری اور معذور افراد گھر سے ووٹ ڈالنا چاہتے ہیں تو انہیں متعلقہ پولنگ اسٹیشن لیول آفیسر کے ذریعہ 17-04-2024 تک فارم 12-D پُر کرکے جمع کروانا ہوگا۔

درخواست دہندگان کو گھر بیٹھے ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔ ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ کمشنر گویند ریڈی نے ایک ریلیز میں کہا کہ اگر عوام کو 85 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں اور ذہنی طور پر معذور افراد کے لیے پولنگ اسٹیشن آنے میں دشواری ہو رہی ہے تو وہ 12-D فارم کو بھر کر متعلقہ پولنگ میں جمع کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.