ETV Bharat / state

علیگڑھ: انسپکٹر راجیو کے ہاتھ سے چلی گولی، کانسٹیبل یعقوب جاں بحق - Constable killed in Aligarh firing - CONSTABLE KILLED IN ALIGARH FIRING

علی گڑھ میں گئوکشی معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش میں چیف کانسٹیبل (ایس او جی) یعقوب جاں بحق ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پولیس ملزم کی تلاش میں تھی۔ اسی دوران انسپکٹر راجیو کے ہاتھ سے غلطی سے گولی چل گئی جو یعقوب نام کے چیف کانسٹبل کے سر میں لگ گئی اور ان کی موت واقعے ہو گئی۔

انسپکٹر کی فائرنگ میں کانسٹیبل جاں بحق
انسپکٹر کی فائرنگ میں کانسٹیبل جاں بحق (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 12:59 PM IST

انسپکٹر کی فائرنگ میں کانسٹیبل جاں بحق (ETV Bharat)

علیگڑھ (اترپردیش): ضلع علیگڑھ تھانہ گبھانا کے علاقے میں گزشتہ دیر رات گائے ذبح کرنے والے ایک ملزم کو پکڑنے کی کوشش میں انسپکٹر راجیو کے ہاتھ سے چلی گولی سے چیف کانسٹیبل (ایس او جی) یعقوب جاں بحق ہو گئے۔ خاص بات یہ ہے کہ جس بندوق سے گولی چلی ہے وہ انسپکٹر راجیو کی نہیں بلکہ انسپکٹر مظہر حسن کی پستول تھی۔

ضلع علیگڑھ ایس ایس پی سنجیو سمن نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ مخبروں کے ذریعہ معلوم ہوا تھا کہ گائے ذبح کرنے والا ایک ملزم مزید گائے ذبح کرنے کی فراق میں ہے۔ اس سلسلے میں پولس کو اس ملزم کی تلاش تھی اور اس سلسلے میں ایک ٹیم بھی تشکیل دی گئی تھی۔

ایس ایس پی سنجیو سمن کے مطابق پولیس اپنی مہم کے لیے تیار تھی مگر اسی رات ایک بجے یہ حادثہ پیش آیا جب گاندھی پارک، گبھانہ اور ایس او جی تھانوں کی مشترکہ ٹیمیں گائے ذبح کرنے والے ملزم کو تلاش کر رہی تھیں کہ تلاشی کے دوران سبھی انسپکٹر نے اپنی پستول لوڈ کی جس میں انسپکٹر مظہر حسن کی پستول میں گولی پھنس گئی جس کو نکالنے کے لئے انسپکٹر راجیو کمار نے کوشش کی۔ اسی دوران اچانک پستول سے گولی چلی جو خود راجیو کمار کے پیٹ میں لگتے ہوئے پاس ہی کھڑے چیف کانسٹیبل یعقوب (ایس او جی) کے سر میں جا لگی۔

دونوں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا جہاں ڈاکٹروں نے چیف کانسٹیبل یعقوب کو مردہ قرار دے دیا۔ اس حادثے کی اطلاع چیف کانسٹیبل یعقوب کے گھر والوں کو دے دی گئی ہے۔

زخمی انسپکٹر راجیو کمار کا علاج بھی اسپتال میں چل رہا ہے جس کو ڈاکٹروں نے خطرے سے باہر بتایا ہے۔ واضح رہے کچھ ماہ قبل ہی ایسا ہی ایک واقعہ تھانہ کوتوالی اوپر کورٹ میں بھی پیش آیا تھا جس میں ایک مسلم خاتون کے سر میں گولی لگی تھی جس کی علاج کے دوران اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں موت ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.