ETV Bharat / state

’علیگڑھ انتظامیہ نے دباؤ میں آکر مجھے ہرادیا، میں عدالت جاؤں گا‘: انڈیا اتحاد کے امیدوار بجیندر سنگھ - Aligarh INDIA bloc Candidate Bijendra Singh - ALIGARH INDIA BLOC CANDIDATE BIJENDRA SINGH

'Aligarh administration defeated me under pressure' علیگڑھ لوک سبھا سیٹ سے 15647 ووٹوں سے ہارنے کے بعد انڈیا الائنس کے امیدوار بیجندر سنگھ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دباؤ میں علیگڑھ انتظامیہ نے مھجے علیگڑھ شہر اسمبلی حلقے سے ہروایا ہے جس کے خلاف میں ہائی کورٹ جاؤں گا۔

’علیگڑھ انتظامیہ نے دباؤ میں آکر مجھے ہرادیا، میں عدالت جاؤں گا‘: انڈیا اتحاد کے امیدوار بجیندر سنگھ
’علیگڑھ انتظامیہ نے دباؤ میں آکر مجھے ہرادیا، میں عدالت جاؤں گا‘: انڈیا اتحاد کے امیدوار بجیندر سنگھ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 5, 2024, 5:39 PM IST

Updated : Jun 5, 2024, 5:45 PM IST

علیگڑھ : اترپردیش کے علیگڑھ لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی امیدوار ستیش گوتم کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ستیش گوتم نے 15647 ووٹ سے انڈیا الائنس کے امیدوار چودھری بیجندر سنگھ کو شکست دی ہے۔ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ رہا۔ ووٹوں کی گنتی کے آخری دور میں بی جے پی امیدوار کو برتری حاصل ہوئی جبکہ اس سے پہلے کے انڈیا الائنس کے امیدوار ستیش گوتم آگے چل رہے تھے۔ انتخابی نتائج پر بیجندر سنگھ نے اپنا اعتراض درج کرایا تھا جس کے سبب حتمی نتائج کا اعلان کرنے میں تقریباً 5 گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔

’علیگڑھ انتظامیہ نے دباؤ میں آکر مجھے ہرادیا، میں عدالت جاؤں گا‘: انڈیا اتحاد کے امیدوار بجیندر سنگھ (Etv Bharat)

بجیندر سنگھ نے کاونٹنگ پر اعتراض درج کرواتے ہوئے علیگڑھ انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے دباؤ میں آکر بی جے پی امیدوار کو دھاندلی کے ذریعہ جتادیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ ووٹوں کی گنتی سے ایک فیصد بھی مطمئین نہیں ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ علیگڑھ شہر اسمبلی حلقے سے کاونٹنگ راونڈ نمبر 23ویں، 24ویں، 25ویں، 26ویں، 27ویں اور 28ویں راؤنڈ میں اے ڈی ایم سٹی نے غلط فیڈنگ کرکے مجھے ہرادیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً 35000 ووٹوں سے آگے چل رہے تھے۔ لیکن اے ڈی ایم پر دہلی اور لکھنؤ سے دباؤ تھا۔

چودھری بیجندر سنگھ نے ووٹوں کے کچھ راؤنڈز کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا تھا اور ساتھ ہی انہوں نے اے ڈی ایم اور اے آر او کو لے کر بھی اعتراض درج کروایا ہے۔ انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 ای وی ایم نہیں کھولے گئے جس کے خلاف میں ہائی کورٹ میں اپیل کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا دوبارہ گنتی کے مطالبے کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ میں نے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگا لیکن انہوں نے دیا، وہ سرکار کے دباؤ میں آکر میرے ساتھ نانصافی کی ہے۔ اس لئے میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑونگا میں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جاؤں گا۔ واضح رہے ستیش گوتم نے 501834 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ بیجندر سنگھ نے 486187 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

Last Updated : Jun 5, 2024, 5:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.