مرادآباد:آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین پارٹی کے مرادآباد میٹروپولیٹن صدر وکی رشید نے ضلع مجسٹریٹ سے ایک میمورنڈم کو پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے اور عید الفطر کا تہوار قریب ہے، یہ اب نودرگا کا تہوار بھی آنے والا ہے لیکن شہر میں ہر طرف گندگی ہی گندگی ہے، گلیوں اور محلوں میں صاف صفائی کا نظام بہتر کیا جائے۔
انہوںنے کہاکہ خاص طور پر مذہبی مقامات کے ارد گرد صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔تہواروں کے موقع پر کچھ سماجی عناصر ادھر ادھر گھومتے ہیں۔ ایسے سماج دشمن عناصر پر خصوصی نظر رکھی جائے کیونکہ یہ لوگ کسی بھی تہواروں کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے سے باز نہیں آتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے پینے پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سڑکوںکی مرمت کی جائے تاکہ مندر کے کسی بھی پوجا یا عقیدت مند کو کسی قسم کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس سے قبل بھی مرادآباد میونسپل کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کو کئی بار مطلع کیا جا چکا ہے۔ لیکن ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:احمدآباد: عید اور چیٹی چاند کے موقعے پر ہونے والے امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ - Insaaf Group Protest
اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما کے مطابق عیدالفطر کا دن مسلمانوں کے لیے ایک بڑا تہوار ہے۔ پولیس انتظامیہ جس طرح تھانوں میں امن کمیٹی کے اجلاس منعقد کر رہی ہے۔