ETV Bharat / state

امتیاز جلیل 24 اپریل کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے - Lok Sabha Election 2024

Imtiaz jaleel Reaction اورنگ آباد پرلیمانی حلقہ سے مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوارو موجودہ رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل 24 اپریل کو اپنا امیدوار فارم داخل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ وہ بھڑکل گیٹ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کو سلامی دینے کے بعد بڑی لین سے جونا بازار ہوتے ہوئے کلکٹریٹ تک ایک جلوس نکالیں گے

امتیاز جلیل پرچہ نامزدگی داخل کریں گے 24 اپریل کو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 2:30 PM IST

امتیاز جلیل پرچہ نامزدگی داخل کریں گے 24 اپریل کو

اورنگ آباد:کل ہند مجلس اتحاد مسلمین پارلیمانی انتخابات میں پانچ نشستوں پر مقابلہ کرے گی۔ اور نگ آباد کے ساتھ ساتھ پنے اور عثمان آباد کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جلد ہی بقیہ حلقوں کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ اس طرح کی معلومات کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی صدر و اورنگ ہند آباد پارلیمانی حلقہ سے امیدوار سید امتیاز جلیل نے دی۔ وہ چوبس اپریل کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔

سید امتیاز جلیل نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے سیاست میں ہمیشہ کسی سے دشمنی برقرار نہیں رکھی جاسکتی۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ہماری کولہا پور ایم آئی ایم ٹیم کو شاہو مہاراج کے لیے کام کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسی طرح جلگاؤں کے سابق ایم پی انمیش پائل جن کا ٹکٹ بی جے پی نے اس مرتبہ کاٹ دیا ہے۔ ان کی تائید وحمایت کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ انہیں تشہیری مہم میں ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔ کیونکہ یہ دونوں نہایت قابل امیدوار ہیں۔ جو پارٹیاں شاہو مہاراج کے نام پر سیاسی روٹیاں سینکتی ہیں، وہ کولہا پور میں ان کے خلاف امیدوار بھی کھڑا کر سکتی ہے، یہ دوغلی سیاست کی ایک مثال ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکٹرول بانڈ سے صنعت کاروں اور چنندہ سیاسی پارٹیوں کو فائدہ: اویسی - Lok Sabha Election2024

انہوں نے مزید کہا کہ 24 اپریل 2024 کو صبح 11 بجے شہر کے بھڑکل گیٹ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمہ کو سلامی دینے کے بعد بڑی لین سے جونا بازار ہوتے ہوئے کلکٹریٹ تک ایک جلوس نکالیں گے، اور اپنا امیدواری فارم داخل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی بغاوت نہیں ہے۔ ونچیت لیڈر پرکاش امبیڈکر کو ایم آئی ایم کی عوامی حمایت حاصل ہے، لیکن ہم نے بدلے میں حمایت نہیں مانگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.