احمدآباد: شہزاد خان پٹھان نے احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے تعلق سے کہا کہ سال 2023-24 میں میونسپل کارپوریشن کے کلاس 1، 2، 3 اور 4 کے کل 326 عہدیداروں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی۔ نوٹس یہ ثابت کرتی ہے کہ احمد آباد میونسپل کارپوریشن بدعنوانی کا گڑھ بن چکا ہے۔
احمد آباد میونسپل کارپوریشن کا سالانہ بجٹ 12 ہزار کروڑ ہے، تاکہ احمد آباد کے شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ لیکن ان پیسوں سے اشتہارات اور پبلسٹی کی جاتی ہے۔ بد عنوانی سے پاک گورننس، کلین احمدآباد، ترقی یافتہ احمدآباد، رہنے کے قابل اور خوبصورت شہر جیسے نعرے دیے جاتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ احمدآباد میونسپل کارپوریشن کا کوئی بھی محکمہ بدعنوانی سے پاک نہیں ہے۔
سال 2023-24 میں اب تک کل 24 کلاس I افسران کو وجہ بتاؤ نوٹس دیے گئے ہیں، جن کی محکمانہ تحقیقات جاری ہیں۔ سال 2023-24 میں آج تک کل 162 کلاس 2 افسران کو شوکوز نوٹس دیے گئے ہیں۔ 24-2023 میں اب تک کل 77 کلاس 3 افسران کو نوٹس دیے گئے ہیں۔ کل 63 کلاس 4 کے افسران کو سال 2023-24 میں اب تک نوٹس دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
- احمدآباد: بیرل مارکٹ میں دھول مٹی سے لوگوں کا جینا دوبھر
- احمد آباد میں ایسٹ زون آفس پر کانگریس کا مظاہرہ، بنیادی مسائل حل کرنے کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی کی طرف سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ بدعنوان عہدیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، قصوروار عہدیداروں کی معطلی اور بدعنوانی سے پاک حکمرانی کی جائے، بصورت دیگر کانگریس پارٹی ان تمام معاملات کی مخالفت کرے گی۔