ETV Bharat / state

رمضان المبارک کے پیش نظر بیدر کے اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی - Preparations for Ramadan in Bidar

Representation from top officials of Bidar: ماہ رمضان المبارک میں شہر و ضلع بھر میں دیر رات تک کاروبار کی اجازت، خصوصی پولیس بندو بست، پاک و صاف پانی کی سپلائی اور بنا خلل برقی سپلائی کے لیے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، کمشنر بلدیہ اور ایگزیکیٹیو انجنئیر جس کام سے راست ملاقات و نمائندگی کی گئی۔

Ahead of Ramadan Representation from top officials of Bidar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 6, 2024, 3:50 PM IST

بیدر: مقدس ماہ رمضان کی آمد کے پیش نظر سماجی و ملی قائد محمد فراست علی ایڈووکیٹ صدر نشین کرناٹک سوشل ڈیولپمنٹ اسوسی ایشن ضلع بیدر کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں مختلف اہم حل طلب عوامی مسائل کو موثر نمائندگی کے ذریعہ حل کروانے سے بڑی تعداد میں راحت کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ 20سال سے اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ضلع کے اعلیٰ عہدیداروں سے نمائندگی کرتے ہوئے ترجیحی بنیاد پر حل کروانے کے مقصد کے تحت ایک وفد محمد نظام الدین مؤظف پرنسپل محمد عبدالصمد مؤظف محکمۂ صحت کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر، سٹی میونسپل کمشنر اور ایگزیکیٹیو انجینئر جسکام سے مؤثر نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس موقع پر ایس پی بیدر سے اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ شہر بیدر کے علاوہ ضلع بھر میں بالخصوص مسلم اکثریتی علاقوں میں کاروبار کرنے والوں کو فٹ پاتھ پر کاروبار کرکے رات دیر تک کھلے رکھنے کی اجازت، میوہ فروش و چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو فٹ پاتھ پر کاروبار کرنے کی اجازت، شہر میں افطار خریدی کے وقت ہجوم کے پیش نظر گاوان چوک تا چتر اکارنر روڈ پر تین اور چار پہیوں والی گاڑیوں کا رُخ موڑ کر ٹریفک تحدیدات عائد کرنے، پاکٹ ماروں اور چوروں کے خطرے کے پیش نظر غیر سماجی عناصر پر کڑی نظر رکھنے خصوصی پولیس بندو بست کرنا لازمی ہے۔ ایس پی بیدر نے نمائندگی کو قبول کرتے ہوئے عمل آوری کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کرنے کا تیقن دیا۔

اسی طرح کمشنر مجلس بلدیہ بیدر سے کہا گیا کہ ایک ماہ تک قدیم شہر میں دن میں دو مرتبہ خصوصی صفائی انتظامات، کچرے کی نکاسی کرنے، پینے کے پانی پاک و صاف زیادہ مقدار میں سپلائی کرنے، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے علاوہ آوارہ کتوں کو شہر سے ہٹانے کے انتظامات کیے جائیں۔ کمشنر بلدیہ نے اپنے ماتحت عہدیداروں کو بروقت اور قبل از آغاز رمضان تکمیل کرانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیے۔ اسی طرح ایگزیکیٹیو انجینئر جسکام سے اس مقدس ماہ میں بلا خلل برقی سپلائی کرنے کے لیے پر زور مطالبہ کیا گیا۔ برقی کے نہ ہونے سے سحر و افطار کے وقت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لازمی ہے کہ بہرصورت برقی کو بحال رکھا جائے۔ ایگزیکیٹیو انجینئر نے ماتحت عہدیداروں کو یہ ہدایت جاری کی کہ اگلے ہفتہ میں تمام ٹی سی درست کرنا ہو یا تبدیل کرنا ہو جیسے کاموں کو فوری تکمیل کریں اور ممکن طور پر برقی کو بحال کرنے کے لیے کوشش کریں۔

تمام اعلیٰ عہدیداروں سے فراست علی ایڈووکیٹ صدر نشین کرناٹک سوشل ڈیولپمنٹ ایسوسی ایشن ضلع بیدر وفد میں شامل افراد نے اظہار تشکر کیا ہے۔ اس موقع پر خواتین سے یہ گزارش کی گئی کہ وہ دیر رات تک بازاروں میں پھرنے سے اجتناب کریں۔ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے احتیاط کرنا لازم ہوجاتا ہے۔ نوجوانوں سے اس بات کی اپیل کی گئی ہے کہ ماہ مقدس عبادتوں کے لیے ہے۔ زیادہ سے زیادہ نوجوان بے کاری میں وقت گزار نے کے بجائے عبادتوں میں مصروف رہیں اور ہر قسم کی خرافات سے بچتے رہیں۔ نظام الدین نے اپنی جانب سے ان اعلیٰ عہدیداران کو اس موقع پر بطور تحفہ کھجور پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.