ETV Bharat / state

ادھیر رنجن چودھری نے این آئی اے پر حملے کی سخت مذمت کی - ATTACK ON NIA

Bhupatinagar Bomb Blast: مغربی بنگال پردیش کانگریس کے صدر ادھیر رنجن چودھری نے مشرقی مدنی پور میں این آئی اے کی ٹیم پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں اپوزیشن جماعتیں اس طرح کے واقعے کی کبھی بھی حمایت نہیں کرتیں۔

ادھیر رنجن چودھری نے این آئی اے پر حملے کی کڑی مذمت کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 8:45 PM IST

ادھیر رنجن چودھری نے این آئی اے پر حملے کی کڑی مذمت کی

کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ جانچ ایجنسیوں پر حملہ کسی بھی اعتبار سے قابل قبول نہیں ہے۔ اس طرح کے واقعے سے ریاست میں لا اینڈ آرڈر پر سوال اٹھانے لگتا ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو ہی اس کا جواب دینا پڑے گا۔

ریاستی کانگریس کے صدر ادھیر چودھری نے بہرام پور میں ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے بنگال میں امن و امان کی صورت حال بگڑ گئی ہے، یہ اس کی علامت ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ہمیں حکومت کے حملوں سے نمٹنا ہے۔ بنگال میں ای ڈی، سی بی آئی، این آئی اے پر حملے قبول نہیں کیے جا سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگال میں این آئی اے کی ٹیم پر حملہ - attack on NIA team in Bengal

انہوں نے کہا کہ حملے کی حمایت نہ کریں۔ اس کی مخالفت کریں۔ ریاستی پولیس ہم پر جھوٹا مقدمہ درج کر رہی ہے۔ اگر ہم پولیس پر حملہ کرنے لگیں تو پولیس ہم سے بات نہیں کرے گی۔ یہ بالکل درست نہیں ہے۔ لیکن میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ این آئی اے کی جانچ صحیح ہے یا غلط۔ لیکن ترنمول چاہتی ہے کہ شاہجہان، شیبو ہزارا، اتم سردار سامنے نہ آئیں۔ کمیشن پہلے ہی اس واقعے کی رپورٹ طلب کر چکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پورے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.