ETV Bharat / state

راہل گاندھی کی یاترا میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے - راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا

Adhir Chowdhary react On TMC مرشدآباد کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ 'ٹی ایم سی کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہے۔ اگر میری وجہ سے راہل گاندھی کی یاترا مشکل میں ہے تو میں ان کے راستے سے ہٹ جاؤں گا۔'

راہل گاندھی کی یاترا میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی یے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 2:32 PM IST

کولکاتا: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں بھی گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ لوک سبھا انتخابات کو لے کر سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی سربراہ مختلف اضلاع کے دورے پر ہیں اسی درمیان راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا بھی جاری ہے۔ کوچ بہار سے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کی شروعات ہوئی ہے۔ مغربی بنگال کے جلپائی گوڑی، دارجلنگ کے بعد راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا مالدہ کی جانب گامزن ہے۔ راہل گاندھی کی یاترو کو مغربی بنگال میں چند مشکلات کا سامنا ہے۔

اسی درمیان مرشدآباد کے بہرامپور میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ ٹی ایم سی کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہے۔اگر انہوں نے راہل گاندھی کی یاترا میں خلل ڈالنے کی کوشش کی ہے۔اگرمیری وجہ سے راہل گاندھی کی یاترا مشکل ہے تو میں ان کے راستے سے ہٹ جاوں گا۔

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ مغربی بنگال میں بدعنوانی کے معاملے میں ملوث لوگوں کو بدعنوان کہہ رہا ہوں اسی وجہ سے لوگوں کو پریشانی ہو رہی ہے۔اگر بدعنوان کو بدعنوان کہنے کی وجہ سے راہل گاندھی کی یاترا میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو یہ بالکل غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی کو دوپہر کے کھانے کیلئے مالدہ میں سرکاری گیسٹ ہائوس دینے سے انتظامیہ کا انکار

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں راہل گاندھی کی یاترا کو کسی بھی قیمت ہر کامیاب بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔بنگال کی عوام راہل گاندھی کی حمایت میں آگے آ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.