ETV Bharat / state

پہلی بار کسی سیاسی لیڈر سے نہیں ملا جو پارٹی چھوڑ دونگا: ابو عاصم اعظمی - Abu Asim Azmi

رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں رئیس شیخ کے حوالے سے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ رئیس شیخ رکن اسمبلی ہیں، پارٹی چلانے کے لیے تجربے پارٹی کے لوگوں کو ہوتا ہے رکن اسمبلی کو نہیں۔ ہم نے ان پر بھروسہ کیا اور اُنہیں موقع دیا۔

پہلی بار کسی سیاسی لیڈر سے نہیں ملا جو پارٹی چھوڑ دونگا: ابو عاصم اعظمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 8:23 PM IST

پہلی بار کسی سیاسی لیڈر سے نہیں ملا جو پارٹی چھوڑ دونگا: ابو عاصم اعظمی

ممبئی: سماجوادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کہا کہ کوئی پہلی بار پرفل بھائی سے ملنے نہیں گیا، جب سے سیاست میں ہوں نہ جانے کتنے بار ملا۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ میں کسی دوسری پارٹی میں شامل ہو رہا ہوں۔

غور طلب ہو کہ ابو عاصم اعظمی سے جب یہ پوچھا گیا کہ فرضی خبر کہاں سے پھیلی، تو اُنہوں نے کہا کہ اس بات کی اطلاع مجھے بھی نہیں ہے۔ میں پچھلے کئی سالوں سے سماجوادی پارٹی میں ہوں اور آگے بھی سماجوادی پارٹی کے کاموں میں سرگرم رہوں گا۔

بھیونڈی میں رئیس شیخ کے سیاسی ڈرامے کو لے کر اُنہوں نے کہا کہ بھیونڈی میں جو ہوا اُس کی وجہ سے میرے تئیں افواہ اڑائی گئی۔ رئیس شیخ رکن اسمبلی ہیں، پارٹی چلانے کے لیے تجربے پارٹی کے لوگوں کو ہوتا ہے رکن اسمبلی کو نہیں۔ ہم نے ان پر بھروسہ کیا اور اُنہیں موقع دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

رئیس شیخ کو لے کر اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کے پرانے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، پورے مہاراشٹر میں قیادت کرنا ہے کیجئے لیکن سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ رئیس شیخ کے بیان پر کہ پارٹی میں موجود دلال کون ہے پر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کون ہے۔ بھیونڈی میں ریاض اعظمی کو لے کر انہوں نے کہا کہ وہ بھی ہمارے پارٹی کے لوگ ہیں ہم اُنہیں کیسے نظر انداز کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.