ETV Bharat / state

بلڈانہ پٹائی معاملہ: ملزم اہلکار کے خلاف کارروائی اور متاثرہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ - Abu Asim Azmi on Buldana Issue

Abu Asim Azmi on Buldana Issue: ممبئی سے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے بلڈانہ پولس اہلکار کی جانب سے مسلم نوجوان کی شدید پٹائی کے بعد قانونی کارروائی کے ساتھ متاثرہ کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔

Azmi demanded compensation to the victim along with legal action on the action of the Buldhana police officer

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 9, 2024, 1:55 PM IST

ممبئی: بلڈانہ پولس اسٹیشن میں متین شیخ نام کے رکشہ ڈرائیور کی بے رحمانہ پٹائی کے بعد اب ہیڈ کانسٹیبل نند کمار تیواری کو برخواست کرنے کا مطالبہ اور متاثرہ رکشہ ڈرائیور کو معاوضہ اور خاطی پولس اہلکار کے خلاف قانونی کارروائی کی مانگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔ یہاں رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے بعد وزیر اعلیٰ، وزیر داخلہ اور ڈی جی پی رشمی شکلا سے تحریری طور پر خط لکھ کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بلڈانہ پولس اہلکار کی حرکت پر قانونی کارروائی کے ساتھ متاثرہ کو معاوضہ دینے کا اعظمی کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور اور نروتم شیکھر کی فیملی میں تنازعہ تھا۔ اس تنازعہ کے تصفیہ کے لیے فریقین کو پولس اسٹیشن بلایا گیا اور معاملہ کا تصفیہ ہوچکا تو اس کے بعد شیکھر نے پولس کانسٹیبل کو پولس اسٹیشن کے باہر بلا کر اس کے کان میں کچھ کہا تو پولس والے نے متین کو رکنے کے لیے کہا اور اندر جاکر چمڑے کا بیلٹ نکال کر اسے کمرے میں لے جا کر بری طرح زدوکوب کیا۔ جس کا ویڈیو وائرل ہونے پر پولس نے خانہ پری کرتے ہوئے کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔ جب کہ کانسٹیبل کو برخواست کیا جانا چاہیے اور متاثرہ کو معاوضہ دے کر سرکار اس پر قانونی کارروائی کرے۔ کیونکہ اس قسم کی ذہنیت کا خاتمہ اس وقت ہی ممکن ہے جب ایسے عناصر پر کارروائی ہو گی۔ اعظمی نے اس مسئلہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولس کے رویہ پر بھی سوال اٹھایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.