ETV Bharat / state

ابھیشیک بنرجی نے شبھندو ادھیکاری کے متنازع اور قابل اعتراض بیانات کا ویڈیو جاری کیا

Abhishek Banerjeeترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری اور رکن پارلیمان ابھیشیک بنرجی نے آج اپنے ایکس ہینڈل پر اپوزیشن لیڈر شبھندو ادھیکاری کے مختلف بیانات کا ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اختلاف کے رہنما کوئی پہلی مرتبہ کسی آفیسر کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی ہے ۔پہلے بھی وہ قابل اعتراض بیانات دے چکے ہیں ۔

ابھیشیک بنرجی نے شبھندو ادھیکاری کے متنازع اور قابل اعتراض بیانات کا ویڈیو جاری کیا
ابھیشیک بنرجی نے شبھندو ادھیکاری کے متنازع اور قابل اعتراض بیانات کا ویڈیو جاری کیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 8:03 PM IST

کولکاتا:لوک انتخابات کے مدنظر مغربی بنگال میں سیاسی گہماگہمی عروع پر پہنچ گئی ہے۔اسی درمیان حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے جنرل سیکریٹری ابھیشیک بنرجی نے حزب اختلاف کے سلسلے میں ایک ویڈیو منظر عام پر لائی ہے۔اس ویڈیو میںشوبھندو ادھیکاری کے بیانات کو اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے ۔اس میں انہوں نے ممتا بنرجی ، راہل گاندھی ، قبائلی رہنما اور ریاستی وزیر بیر بہا ہنسدا سے متعلق ان کے قابل اعتراض تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو پوسٹ کرتے ہوئے ابھیشیک بنرجی نے لکھاہے کہ یہ دو منٹ کی ویڈیو دیکھیں۔ دیکھیں بی جے پی بنگال میں کیسے زہر گھول رہی ہے۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے کئی اپیلوں کے بعد بھی اس شخص (شبھندو ادھیکاری) کو تحفظ فراہم کیا ہے۔ یہ سوال بھی اٹھاتے ہوئے ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری نے لکھا ہے کہ یہ تعصب، نفرت کون پھیلا رہا ہے؟ کیا وجہ ہے کہ کلکتہ ہائی کورٹ اسے (شبھندو ادھیکا) کو تحفظ دینے پر مجبور ہے؟۔

سبھندو ادھیکاری پر سندیش کھالی میں ایک سکھ آئی پی ایس افسر یشپریت سنگھ کے خلاف خالصتانی ریمارکس دینےکا الزام ہے۔ ریاست کی سیاست گزشتہ 72 گھنٹوں سے سرگرم ہے۔ بہت سے لوگوں کے مطابق، ابھیشیک یہ بتانا چاہتے تھے کہ شبھندو کے منہ سے خالصتانی کا تبصرہ کوئی نیا واقعہ ن ہیں ہے وہ مختلف لوگوں اور برادریوں کے بارے میں مسلسل تبصرہ کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں راہل گاندھی کے بارے میں شبھندو ادھیکا ری کے قابل اعتراض کے الفاظ پر بھی سیاسی حلقوں میں تنقید کی گئی ہے۔ اگرچہ شبھندو ادھیکاری نے تسلیم نہیں کیا کہ انہوں نے راہل گاندھی سے معلق کوئی فحش تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ لفظ چالو بنگالی میں بیوقوف کے مترادف کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ ابھیشیک کے ٹویٹ کردہ ویڈیوں میں اس حصے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چوپڑا واقعہ: بچوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان

دوسری طرف بی جے پی نے ترنمول کے ترجمان کنال گھوش پر بدتمیزی پر مبنی تبصرے کا الزام لگایا ہے۔ترنمول کانگریس کا آئی ٹی سیل گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر شبھندو ادھیکاری کے پرانے ویڈیوز گردش کر رہیں ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.