ETV Bharat / state

ناردا اسٹنگ آپریشن سیاسی لیڈروں کے خلاف سازش تھی : ابھیجیت گنگوپادھیائے - بدعنوانی

Abhijit Gangopadhyay Reaction کلکتہ ہائی کورٹ سے استعفیٰ دینے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران سابق جج جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے آج دعویٰ کیا کہ ناردا کیس ایک سازش تھی اور اس میں سیاسی لیڈروں کو پھنسایا گیا تھا۔

ناردا اسٹنگ آپریشن سیاسی لیڈروں کے خلاف سازش تھی : ابھیجیت گنگوپادھیائے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 7:03 PM IST

کولکاتا:سابق جسٹس ابھیجیت گنگوپادھیائے نے بدعنوانی کے خلاف جب لڑنے کا اعلان کیا تو ان کی توجہ مبذول کرائی گئی کہ شبھندو ادھیکاری ناردا کیس میں ملوث ہیں اور انہیں کیمرے پر رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ ابھیجیت نے کہا کہ شبھندو کے خلاف سازش ہو ئی تھی ۔

کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد، ابھیجیت نے گھر واپس آنے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔جب صحافیوں نے ناردا واسٹنگ آپریشن کی طرف ان کی توجہ مبذول کرائی اور سوال کیا کہ کہ شبھندو ادھیکاری کو ناردا کیس میں پیسے لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا؟ اس سوال کے جواب میں ابھیجیت نے کہاکہ شبھندو ادھیکاری سازش کے شکار ہوئے ہیں۔ جواباً ان سے پوچھا گیا، ’’لیکن کیا ترنمول کے دیگر لیڈران بھی بھی سازش کا شکار ہوئے ہیں؟ ابھیجیت نے جواب دیا، ’’یقیناً وہ بھی سازش کے شکار ہوئے ہیں۔

ناردا اسکینڈل میں ریاست کے 13 بااثر وزیروں، لیڈروں، پولیس سربراہوں کے نام پر براہ راست رشوت لینے کے الزامات لگے تھے۔ اسٹنگ آپریشن کی ویڈیو صحافی میتھیو سیموئل نے جاری کی تھی۔ ویڈیو میں ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ اور وزراء کو پیسے لیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ملزمین میں شوبھندو ادھیکاری، ترنمول کانگریس کے سابق ایم پی مکل رائے، سابق ریاستی وزیر سبرتو مکھوپادھیائے، ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے، پرسون بنرجی، اپروپا پوتدار، شوبھن چٹوپادھیائے، کاکالی گھوسدستیدار، سابق ریاستی وزیر مدن مترا، کوکتہ کے میئر فرہاد حکیم احمد، سابق ممبر پارلیمنٹ سلطان احمد شامل تھے۔. سی بی آئی نے دعویٰ کیا کہ رقم کے لین دین کے حقائق مل گئے ہیں۔ سی بی آئی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ لیڈروں، وزراء، ایم پی اور پولس افسران نے عملی طور پر میتھیو سے الیکشن فنڈ میں رقم لینے کا اعتراف کیا ۔

ابھیجیت گنگو پادھیائے نے منگل کو کہا کہ وہ 7 مارچ کو بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ابھیجیت نے یہ بھی بتایا کہ وہ بی جے پی میں کیوں شامل ہو رہے ہیں۔ بی جے پی نے کرپشن کے مسئلے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی ترنمول کانگریس جیسی بدعنوان پارٹیوں کے خلاف لڑ رہی ہے۔ اس لیے میں وہاں شامل ہو رہا ہوں

یہ بھی پڑھیں:اابھیجیت گنگوپادھیائے نے کلکتہ ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ سی پی ایم یا کانگریس میں کیوں نہیں جا رہے ہیں۔ میں سی پی ایم میں شامل نہیں ہوں گا کیونکہ میں خدا پر یقین رکھتا ہوں۔ میں مذہب پر یقین رکھتا ہوں۔ میں ان سے میچ نہیں کروں گا۔ کانگریس خاندانی زمینداری کی پارٹی ہے۔ جے رام رمیش جیسے پڑھے لکھے لوگ یہاں رہتے ہیں۔ لیکن انہیں پوسٹ نہیں ملتی۔ راہل گاندھی جیسے لیڈروں کو پیچھے چھوڑنا ہوگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.