نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے وزیراعلیٰ اروند کیجیروال کی گرفتاری کے خلاف وزیراعظم نریندرمودی کی رہائش گاہ کے گھیراو کرنے کی کوشش کی ۔دہلی کے وزیر گوپال رائے نے پارٹی کے فیصلے کا اعلان کیا۔ عآپ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجیر وال کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے عآپ کے گھیراؤ پروگرام کے اعلان کے بعد دہلی پولیس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیا ہے۔
وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ کے سامنے پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کے باہر 'گھیراؤ' کے دوران مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔ پنجاب کے وزیر ہرجوت سنگھ اور عآپ کے کئی کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔
دہلی پولیس نے منگل کے روز پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کے علاقے میں دفعہ 144 نافذ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے مظاہرہ کرنے والے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کارکنوں سے کہا کہ وہ 5 منٹ کے اندر پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کو خالی کردیں، کیونکہ ان کے پاس مظاہرہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
پولیس نے پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کے باہر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ احتجاج کے لیے کوئی اجازت نہیں ہے، اور علاقے کو 5 منٹ کے اندر کلیئر کر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف عآپ کا وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا 'گھیراؤ'، سیکورٹی سخت - AAP call to gherao PM residence
قبل ازیں عام آدمی پارٹی کی جانب سے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ای ڈی کے ذریعہ گرفتاری کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنے کے لئے وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کرنے کے بعد پٹیل چوک میٹرو اسٹیشن کے باہر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ اور اس علاقے میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔