ETV Bharat / state

دعوت آم کا انعقاد، مشترکہ تہذیب کو زندہ رکھنے کی کوشش - Aam Party In Meerut

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 5:12 PM IST

میڑٹھ ضلع کے قصبہ پھلاودہ میں واقع آم باغ میں ادبی محفل کا اہتمام کیا گیا جہاں شرکا نے آم کی مٹھاس کا بھر پور لطف اٹھایا۔ اس موقعے پر شرکا نے ہندو مسلم اتحاد پر بھی زور دیا۔

دعوت آم کا انعقاد ،مشترکہ تہذیب کو زندہ رکھنے کی کوشش
دعوت آم کا انعقاد ،مشترکہ تہذیب کو زندہ رکھنے کی کوشش (etv bharat)

میڑتھـ: مغربی اتر پردیش میں ضلع میرٹھ کے قصبہ پھلاودہ میں واقع آم کا باغ ریاست کا سب سے بڑا باغ کہا جاتا ہے۔ سینکڑوں بیگھا میں پھیلے اس باغ میں ادبی محفلوں کے ذریعہ آم کی مٹھاس کے ساتھ ادب کو بھی زندہ رکھنے کا کام کیا جاتا رہا ہے۔

آم کے عنوان سے باغ میں منعقد ہونے والی اس ادبی محفل میں شعراء آم پر اپنی نظم و غزل پیش کر کے آم کی خوشبو کو دوبالا کر دیتے ہیں۔ ان محفلوں میں سبھی مذہب و ملت کے لوگ شرکت کر کے اپنی مشترکہ تہذیب کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

محفل کی صدارت کر رہے ڈاکٹر اسلم جمشید پوری کہتے ہیں کہ اس طرح کی محفلوں سے نہ صرف ملک میں بڑھ رہی منافرت کو ختم کیا جاسکتا ہے بلکہ اپنے ادب کو بھی زندہ رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ میں انقلابی شاعر حیران کشمیری کے نام پر ادبی محفل

پھلوں کے راجا کہے جانے والے آم کی خوشبو اور اس کی مٹھاس جہاں مختلف مذاہب کے لوگوں کے دلوں کو جوڑنے کا کام کر رہی ہے وہیں، یہ محفلِ اپنی قدیمی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ اس طرح کی محفلِ ملک میں آپسی اتحاد اور محبت کا بھی درس دیتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.