ETV Bharat / state

مخدوم ماہمی فلائی اوور کے نیچے تزئین کاری کا منفرد طریقہ - Unique Way of Beautification

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2024, 5:39 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں ڈبل ڈیکر چلنے والی بسوں کو بند کردیا گیا ہے اور اب ان بسوں کو مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ مختلف فلائی اوورز کے نیچے کھڑی ان بسوں کو کتب خانے اور کینٹین کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

Unique Way of Beautification in Mumbai
Unique Way of Beautification in Mumbai (Etv bharat)

ممبئی: جنوبی ممبئی کا یہ بھینڈی بازار علاقہ ہے۔ مخدوم ماهمی فلائی اوور کے نیچے تزئین کاری کا کام جاری ہے۔ لیکن یہ تزئین کاری کا انداز اس بار منفرد ہے۔ ممبئی میں کبھی چلنے والی ڈبل ڈیکر بس جنہیں بند کر دیا گیا۔ یہ بس اب آپ کو اسی علاقے میں کھڑی ہوئی نظر آئے گی۔ تزئین کاری میں اس بس کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ تاکہ ممبئی کے بھینڈی بازار محمد علی روڈ پر جو سیاح آتے ہیں تو وہ اس بس کو بھی نہ صرف دیکھ سکیں بلکہ یہاں موجود کتب خانہ اور کینٹین کے کھانوں کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔ اور یہ بس جو اب ممبئی کو سڑکوں پر کہیں نہیں دکھائی دیتی اسے یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ ایک بس کو کتب خانہ اور دوسری بس کو کینٹین میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اس فلائی اوور کے نیچے کی ان جگہوں پر اکثر گاڑیاں پارک کر دی جاتی ہیں۔ اور یہ جگہ نشہ کرنے والے افراد کا مسکن بن چکی ہے۔ وقتاً فوقتاً حکومت اس کی تزئین کاری کرتے رہتی ہے۔ لیکن اس بار تزئین کاری کا یہ طریقہ کار ہر سو موضوع بحث ہے۔ بھینڈی بازار، محمد علی روڈ، ناخدا محلہ، چکله اور عبدالرحمن اسٹریٹ کے ان بازاروں میں برس کے بارہ ماہ خریداروں کا ہجوم رہتا ہے۔ بھلے ممبئی میں فلک بوس عمارتیں تعمیر ہوجائیں۔۔لیکن یہ بازار ایسے ہیں جہاں جھگی جھوپڑی میں بسنے والا متوسط طبقہ اور فلک بوس عمارتوں میں مقیم مکینوں کو بھی اپنی جانب کھینچ لاتی ہیں۔ ہجوم کا اصل سبب یہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.