ETV Bharat / state

مظفر نگر میں دو منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد کی موت، کئی لوگ زخمی - building collapsed in Muzaffarnagar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 15, 2024, 10:04 AM IST

Updated : Apr 15, 2024, 12:12 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ایک دو منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس میں دو افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ملبہ ہٹانے اور راحت کاری کام جاری ہے۔

BUILDING COLLAPSED IN MUZAFFARNAGAR
BUILDING COLLAPSED IN MUZAFFARNAGAR
BUILDING COLLAPSED IN MUZAFFARNAGAR

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے جانسٹھ تھانہ علاقے میں گذشتہ روز شام میں ایک دو منزلہ عمارت اچانک زمیں دوز ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق اس دو منزلہ عمارت کے لینٹر کو جیک کے ذریعے اٹھانے کا کام چل رہا تھا لینٹر کے اٹھانے کے کام کو تقریب 18 سے 20 لوگ انجام دے رہے تھے۔

اچانک جیسے ہی لینٹر بھربھرا کر گرا تو چاروں اور افرا تفری پھیل گئی لینٹر گرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے لینٹر کے نیچے پھنسے ہوئے کچھ لوگوں کو باہر نکالا۔

لینٹر گرنے کی اطلاع ملتے ہی سہارن پور ڈی آئی جی راجو سبروال، اے ڈی جی، ڈی کے ٹھاکر موقع پر پہنچے اور معائنہ کیا اور این ڈی ار ایف کی ٹیم کو بلایا گیا این ڈی آر ایف کی ٹیم ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ موقع پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہو گئی۔

میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے اے ڈی جی (میرٹھ) ڈی کے ٹھاکر نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کی مظفر نگر کے جانسٹ علاقے میں ایک دو منزلہ مکان جو پانیپت خٹیما نیشنل ہائی وے بننے کی وجہ سے گہرائی میں آگیا تھا اس میں کچھ ٹھیکے دار کے ذریعے مستری اور مزدور لگا کر جیک کے ذریعے مکان کو اوپر اٹھایا جا رہا تھا تبھی کسی وجہ سے یہ دو منزلہ مکان بھر بھرا کر گر گیا۔ فوراً ہی مظفر نگر ڈی ایم اور ایس ایس پی موقع پر پہنچ گئے اور میں بھی اِس وقت موقع پر ہی موجود ہوں۔

عمارت کے ملبہ سے 18 لوگوں کو ابھی تک نکالا جا چکا ہے جس میں دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور ابھی ایک یا دو لوگ ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں جس کا این ڈی آر ایف کی ٹیم کے ذریعے ریسکیو کیا جا رہا ہے۔ این ڈی ار ایف کی ٹیم کے علاوہ یہاں پر درجنوں سے زائد بلڈوزر، کرین کام پر لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Apr 15, 2024, 12:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.