ETV Bharat / state

پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف بیدر میں زبردست احتجاج - protest against insolence

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2024, 12:01 PM IST

بیدر شہر میں یونائیٹڈ مسلم فورم کل جماعتی تنظیموں کے جا نب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ مظاہرین نے پیغمبرِ اسلام کی شان میں گستاخی کے ملزم رام گری مہاراج کو فوراً گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاج
پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاج (Etv Bharat)

بیدر (کرناٹک): بیدر شہر میں یونائیٹڈ مسلم فورم کل جماعتی تنظیموں کے جا نب سے رام گیری گرو نارائن کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا۔ یہ احتجاج اندرون نئی کمان سے ایک جلوس کی شکل میں نکا لا گیا۔ یہ جلوس یہاں سے نکل کر بسویشور چوک، مہاویر چوک، بھگت سنگھ چوک، امبیٹکر چوک سے ہوتے ہو ئے بیدر کے ڈپٹی کمشنر دفتر پہنچا۔

جہاں ڈپٹی کمشنر بیدر کے توسط سے صدر جمہو ریہ ہندکے نام ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں رام گری مہاراج کی جا نب سے پیغمبر محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے اور مسلما نوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر سخت مذمت کی گئی ہے۔

اس موقعے پر قائدین کی جا نب سے بتا یا گیا کہ دو مذاہب کے درمیان جان بوجھ کر فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرکے مذہبی انتشار اور غصہ پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس لئے اس کو روکنے کے لئے رام گری مہاراج کو فوری طور پر گرفتار کر تے ہو ئے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے تاکہ پھر کوئی ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بگاڑنے کی کو شیش نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:

راج نارائن کے بیان اور بدتمیزی کی وجہ سے کرناٹک کی تمام مسلم کمیونٹی بالخصوص بیدر ضلع کی عوام کے دلوں کو ٹھیس پہنوچی ہے۔ اس موقع پربلدیہ چیئرمین محمد غوث، سید سراج مولانا نظامی، مولانا فیاض نظامی، مولانا غفار قاسمی، مولانا عتیق الرحمن، حاجی فیاض احمد صاحب، عبدالعزیز منا، سید مبشیر علی، ابو سید، سرفراز ہاشمی، مرزا صفی اللہ بیگ، شاہین پٹیل، محمد جاوید احمد، محمد جواد احمد، نثار احمد، سید ذیشان ہاشمی، محمد ساجد، محمد نثار احمد، محمد وسیم کرمانی، کے علا وہ سینکڑوں فرزاندان تو حید موجود تھے۔ جنہوں نے اپیل کی کہ ایسے لوگوں کو جلد از جلد گرفتار کرنا چاہئے اور شہر کی پُرامن فضا کو بگڑنے نہیں دینا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.