مکۃ المکرمہ: ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زندگی میں ایک بار خانۂ کعبہ کی زیارت کرے، اور وہیں اس کا انتقال ہوجائے اور مدینہ منورہ کی سرزمین پر ان کو دفن کیا جائے، اسی باکمال سعادت سے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک عازم حج محمد تاج الدین کا مکہ سے منیٰ کے سفر کے دوران ہارٹ اٹیک کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وہ پرانے شہر کے شاستری پورم سے تعلق رکھتے تھے اور وہ تلنگانہ حج کمیٹی کی جانب سے حسینی بیگم نامی اپنی اہلیہ کے ساتھ سعادت حج کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
بہار کے ایک عازم حج کا مدینہ منورہ میں انتقال
یہاں ملنے والی اطلاعات کے مطابق مکہ مکرمہ سے منیٰ روانہ ہونے کے لیے بس میں سوار ہونے کے بعد محمد تاج الدین کی سانس پھولنے لگی اور وہ گھٹن محسوس کرتے ہوئے چکرا کر بس میں بے ہوش ہو گئے۔ بس میں سوار دیگر افراد نے انھیں بس سے نیچے اتار کر سی پی آر کی مدد سے طبی امداد پہنچائی، لیکن اس درمیان وہ انتقال کرگئے۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مجلس بچاؤ تحریک کے رہنما امجد اللہ خان خالد کی طرف سے ایکس (ٹویٹر) پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حاجی کو سانس لینے میں دشواری ہوئی اور اس کے بعد وہ زمین پر بے ہوش گر گئے، جب کہ ایک اور ساتھی حاجی انہیں دستی کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) دے رہا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ دنوں سے مکہ مکرمہ میں درجۂ حرارت میں کافی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ جمعہ کو مناسک حج کے آغاز کے موقع پر بھی کافی گرمی تھی اور تلنگانہ کے عازمین کو منیٰ روانہ ہونے کے لیے وقت پر بسوں کا بھی انتظام نہیں کیا گیا۔ عازمین حج کو جمعرات کی رات سے ہی منیٰ منتقل ہونا تھا اور انھیں جمعہ کو ظہر تک وہاں پہنچنا تھا لیکن جمعہ کی دوپہر بسوں کا انتظام کیا گیا اور کم تعداد میں بسوں کو لایا گیا۔ جس کی وجہ سے ایک ایک بس میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہوگئے۔ جس کی وجہ سے بھی عازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور سانس پھولنے کا واقعہ پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات کے دو عازمین حج کا مکہ میں انتقال
واضح رہے کہ اس سال وزارت برائے اقلیتی بہبود اور سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے حج 2024 کے ناقص انتظامات، خاص طور پر تلنگانہ کے حاجیوں کی طرف سے بہت سی شکایات موصول ہوئیں، امجد اللہ نے جمعہ کی صبح ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں لکھا۔ جن میں ایک شکایت یہ بھی ہے کہ "عمارت نمبر 466 پر تلنگانہ کے حاجی 48 گھنٹے سے حج کے سفر کے لیے بس کا انتظار کر رہے تھے۔ یہاں تک کہ ان کی جمعہ کی نماز بھی چھوٹ گئی،" ایکس پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے اقلیتی بہبود کی وزارت اور سنٹرل حج کمیٹی کے انتظامات میں لاپرواہی کی وجہ سے تاج الدین کی موت کی وجہ بیان کی۔
دریں اثنا حیدرآباد میں مقیم انتقال کیے حاجی کے رشتہ داروں نے نامپلی کے حج ہاؤس میں یہ کہتے ہوئے احتجاج کیا کہ کچھ ہوٹلوں میں بنیادی انتظامات ناکافی ہیں، خادم الحجاج کی جانب سے بھی کوتاہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے تذکرہ کیا کہ سعودی عرب میں جاری گرمی کی لہر معمر عازمین کے لیے پریشانی کا باعث بن رہی ہے اور تلنگانہ حج کمیٹی کے ذریعہ ڈی پورٹ کیے گئے حکام پر مناسب طبی امداد فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا گیا۔ تاہم بھارتی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک عازم حج کی موت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔