ETV Bharat / state

اجتماعی قتل واردات معاملے میں 8 کو پھانسی اور لوٹ کا مال خریدنے والے کو عمرقید کی سزا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 7, 2024, 10:56 PM IST

Death Sentence in Bareilly اترپردیش کی ایک عدالت نے دس سال پہلے لوٹ اور اجتماعی قتل کے معاملے میں دو خواتین سمیت آٹھ قٓصورواروں کو پھانسی جبکہ لوٹ کا مال خریدنے والے صراف کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔

8 people Sentenced To Death For Killing Family Of 3 In UP's Bareilly
اجتماعی قتل واردات معاملے میں 8 کو پھانسی اور لوٹ کا مال خریدنے والے کو عمرقید کی سزا

بریلی: اترپردیش کے ضلع بریلی کی ایک عدالت نے دس سال پہلے لوٹ اور قتل کے آٹھ ملزمین کو خاطی قرار دینے کے بعد جمعرات کو پھانسی کی سزا سنائی ہے جبکہ لوٹ کا مال خریدنے واے صراف کو عمر قید کی سزا کاٹنی ہوگی۔

سریش شرما نگر کالونی میں 10سال پہلے انکم ٹیکس انسپکٹر روی کانت مشرا کے گھر میں گھس کر ڈکیتوں نے ان کی ماں، بھائی اور بھابھی کا قتل کردیا تھا۔ جمعرات کی دوپہر اسپیشل جج فاسٹ ٹریک کورٹ روی کمار دیواکر نے چھیمار حسین گینگ کے نو افراد کو خاطی قرار دیا اور دو خواتین سمیت آٹھ افراد کو پھانسی کی سزا سنائی ہے۔ لوٹ کا مال خریدنے والے صراف کو عمرقید کی سزا دی گئی ہے۔

استغاثہ کے مطابق انکم ٹیکس انسپکٹر رویکانت مشرا کے اہل خانہ 21 اپریل 2014 کو پیلی بھیت گئے تھے۔ 23 اپریل کی صبح اطلاع ملی کہ اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ جب وہ اپنے گھر پہنچے تو مین گیٹ اندر سے بند تھا۔ گیلری میں کھڑکی کھلی دکھائی دے رہی تھی اور گرل باہر تھی۔ ٹیرس کا دروازہ کھلا تھا۔ جب انہوں نے پڑوس کے زیر تعمیر مکان کی چھت سے اندر جاکر دیکھا تو ماں پشپا (70) کی لاش سیڑھیوں کے پاس پڑی تھی، جب کہ بھائی یوگیش اور اس کی بیوی پریا (32) کی لاشیں بیڈ روم میں پائی گئیں۔ گھر کا سامان بکھرا ہوا تھا۔

پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ڈکیتی، قتل اور مجرمانہ سازش کی سنگین دفعات کے تحت رپورٹ درج کر کے تفتیش کی جس میں شیر گڑھ کڑلا نگریہ باشندہ واجد، بتھری چین پور ڈیرا امریا باشندہ حسین، یاسین عرف ذیشان، ناظمہ، ہاشمہ ،سنبھل باشندہ سمیر عرف صاحب عرف نفیس بتھری چین پور ڈیرہ عمریہ باشندہ گلفام اور فہیم مال خریدنے والے صراف شاہجہاں پور کوتوالی محلہ چوک، صدر کینٹ باشندہ راجو ورما سمیت 9 ملزمین کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں پیش کی تھی۔

تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا کہ ملزم رات کے وقت پڑوسی زیر تعمیر مکان کی کھڑکی کی گرل ہٹا کر گھر میں داخل ہوا تھا۔ مدعی کی ضعیف ماں بیدار ہوئی تو اسے سر پر اینٹ مار کر قتل کر دیا گیا۔ پھر بھائی اور بہنوئی کو بھی سبل اور اینٹوں سے مار کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

اس معاملے میں 2 مئی 2014 کو ایک مخبر کی اطلاع پر پولیس نے بیتھری کے عمریا گاؤں میں دریا کے کنارے واقع کیمپوں پر چھاپہ مارا اور وہاں سے ایک مرد اور دو خواتین برآمد ہوئیں۔ تلاشی کے دوران چاندی کے چار سکے برآمد ہوئے۔ پینٹ کی جیب سے ایک پرس ملا جس میں گپتا پولی کلینک کا پمفلٹ ملا۔

پمفلٹ میں پشپا دیوی کا نام اوپر لکھا گیا تھا۔ دوسرے کاغذ پر محکمہ انکم ٹیکس یوگیش مشرا لکھا تھا۔ گرفتار خواتین نے اپنا نام ناظمہ عرف کلو زوجہ حسین اور دوسری نے ہاشمہ بیوی یاسین بتایا۔ ایک شخص نے اپنا نام واجد بتایا تھا۔

3 مئی کے اخبار میں ملزمان کی تصاویر شائع ہوئیں تو خواتین کی شناخت ہوگئی۔ قتل سے قبل حسینہ، ناظمہ، ہاشمہ، یاسین سبزی بیچنے کے بہانے گھومتے پھرتےتھے اور ان لوگوں نے ریکی کرکے واردات کو انجام دیا۔ خواتین کی گواہی جرم ثابت کرنے کی ایک اہم بنیاد بنی۔جبکہ زیورات خریدنے والے صراف روی ورماکو عمر قید ہوئی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.