ETV Bharat / state

دہلی سے 7ویں حج پرواز کے ذریعے 58 بغیر محرم خواتین عازمین حج مدینہ کے لیے روانہ ہوئیں - women pilgrims without Mehram - WOMEN PILGRIMS WITHOUT MEHRAM

Women pilgrims without Mehram دہلی سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ 9 مئی سے حج 2024 کے سفر کےلئے پروازوں کا آغاز ہوا تھا۔ آج دہلی حج کمیٹی کی چیرپرسن کوثر جہاں نے مدینہ روانہ ہونے والے عازمین حج سے ملاقات کی۔

Breaking News
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 11, 2024, 9:38 PM IST

دہلی: رواں برس 9 مئی سے حج 2024 کے مقدس سفر کے لیے پروازوں کے آغاز کے بعد سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اب تک چھ (6) خصوصی حج پروازوں سے 2084 عازمین حج کی روانگی کے بعد، 11 مئی کو سعودی ایئر لائنز کی 7ویں حج پرواز سے 58 بغیر محرم (مرد ساتھی کے بغیر) خواتین عازمین مقدس شہر مدینہ کے لیے روانہ ہوئیں۔ اس موقع پران خواتین کا ہوائی اڈے پر استقبال کرنے اور مدینہ منورہ کے لیے الوداعی مبارکباد پیش کرنے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں ایئرپورٹ پر موجود رہیں اور انہیں پھولوں کا ہار پہنا کر مدینہ کے لیے روانہ کیا۔

پینتالیس روزہ مقدس سفر حج پر جانے والی ان 58 خواتین میں سے 33 دہلی، 15 اترپردیش، 6 اتراکھنڈ، 4 مہاراشٹرا اور ایک ایک بہار، اڈیشہ، پنجاب اور مدھیہ پردیش سے ہے۔ 7 ویں حج پرواز سے مدینہ پہچنے والے کل 401 عازمین حج میں دہلی کے 175، اتر پردیش کے 212، اتراکھنڈ کے 6، مہاراشٹرا کے 4، پنجاب، اڈیشہ، مدھیہ پردیش اور بہار سے ایک ایک عازمین شامل ہیں۔ جبکہ اب تک کل 8 پروازوں سے2881 عازمین حج جن میں 1480 مرد اور 1401 خواتین شامل ہیں دہلی سے مدینہ پہنچ چکے ہیں۔

دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا کہ اس بار بھی بڑی تعداد میں بغیر محرم مسلم خواتین حج پر جا رہی ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ مودی حکومت میں خواتین خود انحصار ہو رہی ہیں۔ وہ اپنے گھروں سے نکلنا شروع ہو گئی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب وہ خواتین بھی اکیلے حج پر جا سکتی ہیں جن کے ساتھ ہمیشہ کسی مرد رشتہ دار کو جانا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑی تبدیلی ہے جسے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج پر جانے والی خواتین اپنے ملک کے لیے اورمودی جی کے لیے دل سے دعا کر رہی ہیں۔

کوثر جہاں نے کہا کہ مودی جی اور ہماری حج کمیٹی کی قیادت میں حکومت نے جس طرح کی سہولیات اور سیکورٹی کی ضمانت دی ہے اس سے خواتین کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے 25 مئی تک کل 47 حج پروازوں سے تقریباً 16500 عازمین حج پر جائیں گے جبکہ پورے ملک سے ادائیگی حج کے لیے جانے والے عازمین کی کل تعداد 175025 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.