اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد پارلمانی حلقہ سے 37 امیدوار انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ یعنی 29 اپریل کو سات امیدواروں نے اپنا نام واپس لینے کا اعلان کیا۔
اس سے قبل 26 تاریخ کو کاغذات نامزدگی وہ درخواستوں کی جانچ کے بعد سات درخواستیں مسترد کر دی گئی تھی۔ اس کے بعد 44 امیدوار میدان میں باقی بچے تھے۔ ان امیدواروں میں خاص طور پر موجودہ رکن پارلمان سید امتیاز جلیل اس بار بھی اورنگ آباد پارلمانی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اسی طرح ایکناتھ شندے شو سینا و مہا یوتی کی جانب سے کیبنٹ وزیر سندیپان بھومرے، انڈیا الائنس کے چندرکنت کھیرے جو مشعل کی نشانی کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔
ونجت بہوجن آگاڑی کی جانب سے پرکاش امبیڈ کرنے افسر خان کو ٹکٹ دیا ہے، تو وہیں سابق رکن اسمبلی ہرش وردھن جادو ازاد امیدوار انتخابات میں کھڑے رہیں گے۔ واضح ہے کہ اورنگ آباد پارلمانی سیٹ میں پانچ رخیم مقابلہ ہو سکتا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق امیدواری واپس لینے کے لیے مقررہ میت تک سات امیدواروں نے اپنے نومینیشن واپس لے لیے ہیں، اور اب انتخابی میدان میں 37 امیدوار ڈٹے ہوئے ہیں، جن میں الیکشن انتظامیہ کی جانب سے انتخابی نشان بھی تقسیم کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ممبئی نارتھ سینٹرل سے پونم مہاجن کا ٹکٹ منسوخ، اجول نکم بی جے پی کے امیدوار ہوں گے - Lok sabha Election 2024
اس طرح کی معلومات ضلع کلیکٹر دلیپ سوامی نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے الیکٹر افس لیتے ہیں، اس دوران سرکاری حکام نے کلیکٹر افس میں انتخابات سے متعلق ایک کتاب کا بھی افتدا کیا جس میں انتخابات کو لے کر تفصیلی معلومات دی گئی ہے اس کتاب میں پچھلے کئی سالوں سے اورنگبات پر لمانی سیٹ کے اعداد و شمار بھی موجود ہے تاکہ صحافیوں کو خبر بنانے میں کچھ اسانی ہو سکے۔ اس کتاب کا اجراء مراٹھی صحافی ڈاٹا کنورٹ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔