ETV Bharat / state

میرٹھ میں حضرت نجف علی شاہ کے 167 ویں عرس مبارک کا اہتمام - URS Of Najaf Ali Shah - URS OF NAJAF ALI SHAH

میرٹھ کے شاستری نگر علاقے میں واقع قدیمی درگاہ پر حضرت نجف علی شاہ نیازی کا 167 واں عرس مبارک منایا گیا جس میں مختلف مذاہب کے عقیدت مندوں نے عرس مبارک میں شرکت کی۔عقیدت مندوں نے ملک میں امن و امان اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگی۔

میرٹھ میں حضرت نجف علی شاہ کا 167 واں عرس مبارک کا اہتمام
میرٹھ میں حضرت نجف علی شاہ کا 167 واں عرس مبارک کا اہتمام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 30, 2024, 5:03 PM IST

میرٹھ: ریاست اتر پردیش میں ضلع میرٹھ کے شاستری نگر علاقے میں واقع قدیمی درگاہ حضرت نجف علی شاہ میں آج قادریہ سلسلے کے صوفی بزرگ حضرت نجف علی شاہ کا 167واں عرس مبارک منایا گیا۔اس موقع پر درگاہ حضرت نجف علی شاہ کی مزار پر چادرپوشی کی گئی اور ملک میں امن و امان کے لئے دعائیں مانگی گئی۔

میرٹھ میں حضرت نجف علی شاہ کا 167 واں عرس مبارک کا اہتمام (etv bharat)

عرس مبارک میں مریدوں کے علاوہ غیر مسلم عقیدتمندوں نے بھی شرکت کرکے درگاہ میں اپنا نذرانہ عقیدت پیش کیا. عرس مبارک میں جہاں عقیدت مندوں کے لیے لنگر تقسیم کیا گیا۔ وہیں درگاہ میں قل شریف کے ساتھ قوالی کا اہتمام بھی کیا گیا۔ جس میں معروف قوالوں نے نبی کریم کی شان میں نعت پیش کر عرس کا ماحول روحانی بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں حضرت سید محمد بادشاہ قادری چشتی یمنی قدیر کے سالانہ عرس مبارک کا انعقاد

ساتھ ہی درگاہ کے زمہ داران نے حکومت اور انتظامیہ سے اس طرح کی تاریخی درگاہوں کے تحفظ کیلئے بھی ان قدیمی درگاہوں کو آثار قدیمہ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ان درگاہوں کو محفوظ رکھا جا سکیں۔ درگاہ کے سجادہ نشین نے کہا کہ یہاں ہر مذہب و ملت کے لوگ آتے ہیں۔اپنی مرادوں کو پاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسی درگاہ ملک میں آپسی اتحاد اور قومی یکجہتی کی بہترین مثال ہیں جو ملک سے منافرت کو ختم کرنے کا درس دیتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.