سپول (بہار): بہار کے ضلع سپول میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب ویرپور بھیم نگر میں واقع، بہار اسپیشل آرمڈ پولیس کی 12ویں اور 15ویں بٹالین میں ٹریننگ کے لیے آئے تقریباً 150 فوجیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔ تمام فوجیوں کو فوری طور پر ویرپور کے سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے، تمام فوجیوں کو الٹی اور اسہال میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال لایا گیا۔ ابھی جوانوں کی حالت بہتر نہیں ہے۔
کمانڈنٹ پر بڑا الزام:
اس معاملے میں ٹریننگ کے لیے آئے ہوئے سپاہی مکیش کمار نے بتایا کہ ہم کو جو کھانہ دیا جا رہا تھا وہ غیر معیاری تھا جس کی ہم نے انتظامیہ سے شکایت بھی کی تھی مگر اس کا کوئی حل نہیں نکلا۔ اور اسی سلسلے میں آج ہمارے جوان اس کھانے کی وجہ سے ہی بیمار پڑگئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔
اس معاملے میں مکیش کمار، جو کہ ایک ٹرینی جوان ہے اس نے بتایا کہ جہاں پر فوجیوں کا کھانہ پکایا جا رہا تھا وہاں پر ایک سلفاس کا پیکٹ بھی موصول ہوا ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کمانڈنٹ کی طرف سے تمام فوجیوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ فوجیوں کی صحت مسلسل خراب ہو رہی ہے۔"
اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے سبب ہنگامہ:
زہریلا کھانہ کھانے سے 150 سے زیادہ جوان بیمار پڑ گئے۔ جب ان کو سب ڈویژن اسپتال لایا گیا تو وہاں ڈاکٹرز نہیں تھے اور اتنے بڑے اسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر موجود تھا جس کے چلتے جوانوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ فوجیوں نے بتایا کہ اتنے بڑے اسپتال میں صرف ایک ڈاکٹر سے علاج ہو رہا ہے۔ جب تک ایک ڈاکٹر سے علاج کیا جائے گا تب تک صبح ہو جائے گی اور اس وقت میں یہ کہنا مشکل ہے کہ کس کی جان بچ پائے گی اور کون نہیں بچ پائے گا۔ اسی سلسلے میں کئی فوجیوں نے بتایا کہ اسپتال میں دوا کی کوئی سہولت نہیں ہے اور تمام ادویات باہر سے خرید کر لانا پڑ رہی ہیں۔
"یہ فوڈ پوائزننگ کا معاملہ ہے، نیرج کمار:
اس پورے معاملے پر ویر پور، ایس ڈی ایم۔ نیرج کمار بھی موقعے پرپہنچے ہوئے ہیں اور معاملے کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بھی کہا یہ معاملہ فوڈ پائزننگ کا لگ رہا ہے۔ اور تفصیلی رپورٹ کے لئے ابھی تھوڑا وقت لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: