ETV Bharat / state

ویراول کے 12 طلباء نے کراٹے گریڈیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی - Veraval Student Cleared Karate Exam

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 12:57 PM IST

Veraval Students Cleared the Karate Grading Exam: گجرات کے ویراول میں موجود ہولی فیتھ انگلش میڈیم اسکول، ویراول کے 12 طلباء نے کراٹے گریڈیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ ان طلباء نے کراٹے کوچ سینسی بنسی پرمار کی رہنمائی میں کراٹے کی تربیت حاصل کی تھی

12 students from Veraval cleared the karate grading exam

احمدآباد: احمدآباد میں واقع ہولی فیتھ انگلش میڈیم اسکول، ویراول کے 12 طلباء نے کراٹے گریڈیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔ ہولی فیتھ انگلش میڈیم اسکول کے صدر فاروق ملک نے کہا کہ ہولی فیتھ انگلش میڈیم اسکول کا ہر طالب علم گزشتہ 1 سال سے کراٹے کی لازمی تربیت حاصل کر رہا ہے، اس لیے ان کا کراٹے گریڈیشن امتحان ہولی فیتھ انگلش میڈیم اسکول میں جاپان کی ودوکائی کراٹے انسٹی ٹیوٹ کے مغربی زون کے صدر سیہان پروین کمار چوہان کی رہنمائی میں منعقد ہوا۔ جس میں ہمارے اسکول کے طلبا نے امتحان دیا اور اسکول کے 12 طلباء نے وائٹ بیلٹ، کراٹے گریڈیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

ویراول کے 12 طلباء نے کراٹے گریڈیشن کے امتحان میں کامیابی حاصل کی

یہ بھی پڑھیں:

Mohammad Adil Win Gold Medal محمد عادل نے گیارہ برس کی عمر میں گولڈ میڈل حاصل کیا

ان تمام طلباء نے سینسی بنسی پرمار جو کہ کراٹے کوچ ہیں، کی رہنمائی میں کراٹے کی تربیت حاصل کی تھی۔ اس کامیابی سے اسکول کے ساتھ ساتھ خاندان کا بھی سر فخر سے بلند ہوا، یہ طلباء کراٹے میں بلیک بیلٹ تک پہنچنے کے لیے ہولی فیتھ انگلش میڈیم اسکول میں کراٹے کی تربیت حاصل کررہے ہیں۔ طلبا کو والدین کے ساتھ ساتھ اسکول کے اساتذہ اور دیگر کی جانب سے ڈھیروں مبارکبادیں دی گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہولی فیتھ اسکول میں تعلیم کے دوران، ہر طالب علم کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ مختلف سرگرمیوں جیسے کھیل، عمومی علم، مذہبی تربیت، ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں جن میں طلباء دلچسپی رکھتے ہوں۔ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے اسکول کے طلبا کراٹے سیکھ رہے ہیں اور کراٹے کے امتحانات میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ ہم طلبا کو ہر طرح کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے تیار کرتے ہیں یہ دور کمپٹیشن کا ہے اور ہم بچوں کو ہر مقابلے اور امتحان کے لیے تیار کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.