ETV Bharat / sports

سکسر کنگ نے محمد سراج کو بیسٹ فیلڈر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا - icc t20 world cup 2024 - ICC T20 WORLD CUP 2024

ہندوستان کے سابق آل راونڈر اور سکسر کنگ یوراج سنگھ نے ٹیم انڈیا کے فاسٹ بالر محمد سراج کو میچ کے بعد بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا۔ اس موقع پر انہوں نے سراج کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

سکسر کنگ نے محمد سراج کو بیسٹ فیلڈر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا
سکسر کنگ نے محمد سراج کو بیسٹ فیلڈر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا ((PHOTO IANS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 4:58 PM IST

نیویارک: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے تیسرے میچ میں ہندوستان نے امریکہ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم سپر-8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی اس جیت پر میچ کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھاکہ سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک اہم جیت۔ آج کے بہترین فیلڈر ایوارڈ کا ایک اور مہمان خصوصی

اس بار یہ ایوارڈ کسی اور کو نہیں بلکہ یوراج سنگھ کو دیا گیا جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2007 میں فاتح ٹیم کا حصہ تھے۔ ہندوستان کے فاسٹ بالر محمد سراج کو میچ کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا۔

سراج نے 15ویں اوور میں نتیش کمار کو آؤٹ کرنے کے لیے ڈائیونگ کیچ لیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے میچ میں یو ایس اے کے کپتان ایرون جونز کا کیچ بھی لیا۔ سراج نے وکٹ کیپر رشبھ پنت اور سوریہ کمار یادو کو شکست دے کر میچ کے بہترین فیلڈر کا ایوارڈ حاصل کیا۔

آئی سی سی کے عالمی سفیر یووراج سنگھ یوراج نے ہندوستانی ٹیم کو لگاتار تین جیت کے ساتھ سپر ایٹ میں داخل ہونے پر مبارکباد دی اور ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی۔ سراج اپنی شاندار فیلڈنگ سے ایوارڈ جیتنے پر بہت خوش تھے۔ ہندوستانی فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ نے بھی تیز گیند باز ہونے کے باوجود ان کی چست فیلڈنگ کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان سپر 8 میں داخل، امریکہ کو سات وکٹوں سے شکست

محمد سراج نے کہا کہ بہترین فیلڈر کا ایوارڈ ملنے کے بعد مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے ورلڈ کپ کے 11 میچوں میں ایک بھی میچ میں یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکا۔ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.