ETV Bharat / sports

راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دی - IPL 2024 - IPL 2024

RR vs MI سندیپ شرما کی 18 رن پر پانچ وکٹ کی خطرناک گیندبازی کی بعد یشسوی جیسوال ناٹ آؤٹ (104) اور سنجو سیمسن ناٹ آؤٹ (38) کی شاندار اننگز کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 38ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے ہرادیا۔ یہ راجستھان کی آٹھ میچوں میں ساتویں جیت ہے۔

راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو نو وکٹوں سے شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 10:23 AM IST

جے پور:180 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان رائلزکی یشسوی جیسوال اور جوس بٹلر کی اوپننگ جوڑی نے اچھی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 74 رنز جوڑے۔ پیوش چاولہ نے ساتویں اوور میں جوس بٹلر کو آؤٹ کر کے ممبئی کو پہلی کامیابی دلائی۔ بٹلر نے 25 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔ کپتان سنجو سیمسن نے 28 گیندوں میں دو چوکے اور دو چھکے لگا کر ناقابل شکست 38 رنز بنائے۔

وہیں یشسوی جیسوال نے 59 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 104 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ راجستھان نے 18.4 اوور میں ایک وکٹ پر 183 رن بنانے کے بعد یہ میچ نو وکٹ سے جیت لیا۔ ممبئی کی جانب سے پیوش چاولہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تاہم میچ کے دوران بارش کے باعث کچھ دیر کے لیے کھیل روک دیا گیا۔ لیکن ممبئی کے گیند باز اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔

اس سے قبل تلک ورما (49) اور نہال وڈھیرا (49) کی شاندار اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے پیر کو راجستھان رائلز کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا تھا۔آج یہاں سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی ممبئی انڈینز کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے روہت شرما (6) کا وکٹ گنوا دیا۔

اگلے ہی اوور میں ایشان کشن کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ سوریہ کمار یادو (10) بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد تلک ورما اور محمد نبی نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ نبی نے 17 گیندوں میں دو چوکے اور ایک چھکا لگا کر 23 رنز بنائے۔ انہیں چہل نے اپنی ہی گیند پر آؤٹ کیا۔ نہال وڈھیرا نے تلک کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 99 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کے اسکور کو مضبوط کیا۔ نہال وڈھیرا نے 24 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔ بولٹ نے انہیں سندیپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

یہ بھی پڑھیں:وراٹ کوہلی پر جرمانہ عائد - IPL 2024

کپتان ہاردک پانڈیا (10) کو اویش خان نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ تلک ورما نے 45 گیندوں میں پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگ کھیلی۔ ٹم ڈیوڈ (تین) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ پیوش چاولہ (1) اور جسپریت بمراہ (2) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ سندیپ شرما کی خطرناک گیندبازی نے ممبئی کی ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں پر 179 رن کے اسکور پر روک دیا۔راجستھان رائلز کی جانب سے سندیپ شرما نے پانچ وکٹ لیے۔ ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ اویش خان اور یوزویندر چہل نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.