ETV Bharat / sports

یشسوی جیسوال تیز ترین 1000 ٹیسٹ رنز بنانے والے بھارتی بلے باز

Jaiswal 1000 Test Runs ٹیم انڈیا کے سلامی بلے باز یشسوی جیسوال ریڈ بال کرکٹ میں 1000 رنز بنانے والے ملک کے تیز ترین بلے باز بن گئے ہیں۔ جیسوال نے صرف نو میچوں میں ہی یہ کارنامہ انجام دیا جبکہ سنیل گواسکر اور چیتشور پجارا نے یہ سنگ میل 11 میچوں میں حاصل کیا تھا۔

Yashasvi Jaiswal
یشسوی جیسوال
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 7, 2024, 7:41 PM IST

Updated : Mar 7, 2024, 10:57 PM IST

دھرم شالہ: یشسوی جیسوال جمعرات کو دھرم شالہ میں انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 1000 رنز بنانے والے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ جیسوال نے سنیل گواسکر اور چیتشور پجارا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

جیسوال نے صرف نو میچوں میں یہ سنگ میل حاصل کیا جبکہ سنیل گواسکر اور چیتشور پجارا نے 11 میچوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ اننگز کے لحاظ سے جیسوال دوسرے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ ونود کامبلی نے 14 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ جیسوال نے 16 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا ہے۔

22 سالہ جیسوال اب 1000 ٹیسٹ رنز کا ہندسہ عبور کرنے والے چوتھے کم عمر ترین بھارتی بلے باز ہیں اور وہ سچن تنڈولکر، کپل دیو، روی شاستری اور دلیپ وینگسرکر جیسے عظیم کھلاڑیوں کی کمپنی میں شامل ہوگئے ہیں۔ جیسوال نے اگست 2023 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا۔ ان کے کیریئر کا بہترین اسکور 214 ناٹ آؤٹ رنز ہیں۔ اس کے ساتھ ان کے نام دو ڈبل سنچریاں اسکور بھی ہیں۔

یشسوی جیسوال اس وقت بھارت کے لیے دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ وہ سنیل گواسکر کے 53 سال پرانے ریکارڈ کی برابری کرنے سے 119 رنز دور ہیں۔ سنیل گواسکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 1971 کی سیریز میں 774 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روی چندرن اشون 100 ٹیسٹ کھیلنے والے تیسرے بھارتی اسپنر بن گئے

Last Updated : Mar 7, 2024, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.