ETV Bharat / sports

ممبئی انڈینس نے یوپی واریئرز کو 42 رن سے شکست دی - WPL 2024

WPL 2024 نیٹ سائیور برنٹ کی 45 رن کی اننگ اور امیلیا کیر کے 39 رنز اور پھر سائکا اسحاق کی تین وکٹ کی شاندار گیند بازی کی بدولت ممبئی انڈینس ویمنز نے ویمن پریمیئر لیگ کے 14ویں میچ میں یوپی واریئرز کو 42 رن سے شکست دی۔

ممبئی انڈینس نے یوپی واریئرز کو 42 رن سے شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 8, 2024, 2:32 PM IST

نئی دہلی:161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی یوپی واریئرز کی شروعات بہت خراب رہی اور اس نے صرف 15 کے اسکور پر اپنے تین ٹاپ بلے بازوں کی وکٹیں گنوا دیں۔ الیسا ہیلی تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، کرن نوگیرے سات رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ اٹاپاٹو تین رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئیں۔ گریس ہیرس 15 رنز، شویتا سہراوت 17 رنز، پونم کھیمنار سات رنز، سوفی ایکلسٹن صفر پر، اوما چھیترا آٹھ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں۔

دیپتی شرما نے 36 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ٹیم کے لیے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے لیکن دیپتی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکیں۔ یوپی واریئرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ پر صرف 118 رنز بنا سکی اور 42 رنز سے میچ ہار گئی۔ممبئی انڈینس کی جانب سے سائکا اسحاق نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ نیٹ سایور بریٹ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ شبنم، ہیلی میتھیوز، سجیون سجنا اور پوجا وستراکر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ممبئی انڈینس نے یوپی واریئرز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا۔ممبئی انڈینس کی ویمن ٹیم نے آج یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی ممبئی انڈینس کی شروعات خراب رہی اور اس نے 17 رن کے اسکور پر دو وکٹ گنوا دی۔ ہیلی میتھیوز چار رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں اور یاستیکا بھاٹیہ نو رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔

اس کے بعد نیٹ برنٹ اور کپتان ہرمن پریت کور نے اننگز کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کے لیے 49 رنز جوڑے۔ نیٹ سائیور برنٹ نے 31 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ راجیشوری کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئی۔ ہرمن پریت نے 30 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی کیپٹلس نے ممبئی انڈینز کو 29 رن سے شکست دی

امیلیا کیر نے 23 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ امنجوت کور سات رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ سنجیون سجنا 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی انڈینز نے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 160 رن بنائے۔یوپی واریرز کی جانب سے اٹا پٹو نے دو وکٹ لی۔ راجیشوری گائیکواڑ، دیپتی شرما اور صائمہ ٹھاکر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.