نئی دہلی:153 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے یوپی واریئرس کی شروعات بہت خراب رہی اور 35 کے اسکور پر پانچ وکٹ گنوا دی۔ پہلے اوور میں کپتان ایلیسا ہیلی چار رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، گریس ہیرس ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، شویتا سہراوت آٹھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ جبکہ کرن نوگیرے اور چماری اٹا پٹو اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔
اس کے بعد دیپتی شرما نے پونم کھیمنار کے ساتھ مل کر یوپی واریئرس کی اننگز کو سنبھالا اور چھٹی وکٹ کے لیے 109 رنز کی شراکت بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کی کوشش کی۔ دیپتی نے 60 گیندوں میں نو چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے شاندار 88 رن بنائے۔ وہیں پونم نے 36 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔
یوپی واریئرس کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر صرف 144 رنز بنا سکی اور آٹھ رن سے میچ ہار گئی۔ اس جیت کے بعد گجرات جائنٹس نے پلے آف کی اپنی امیدیں زندہ رکھی ہیں۔ یوپی واریئرس کو شکست دینے کے باوجود گجرات جائنٹس پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نیچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ممبئی انڈینس نے یوپی واریئرز کو 42 رن سے شکست دی
گجرات جائنٹس ویمن کی جانب سے شبنم ایم ڈی نے تین وکٹ حاصل کی۔ کیتھرین برائس اور ایشلے گارڈنر نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل کپتان بیتھ مونی کی 74 رنز کی ناقابل شکست نصف سنچری اور لورا وولفارٹ کے 43 رنز کی بنیاد پر گجرات جائنٹس نے یوپی واریئرس کو جیت کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا تھا۔