ETV Bharat / sports

دہلی نے یوپی کو نو وکٹوں سے شکست دی - دہلی کیپٹلس ویمنز

Delhi Capitals Defeats UP Warriorzکپتان میگ لیننگ 51 اور شیفالی ورما کی ناقابل شکست 64 رن کی نصف سنچریوں کی بدولت دہلی کیپٹلس ویمنز نے ویمنس پریمیئر لیگ کے چوتھے میچ میں پیر کو یوپی واریئرس ویمن کو نو وکٹ سے شکست دے دی۔

دہلی نے یوپی کو نو وکٹوں سے شکست دی
دہلی نے یوپی کو نو وکٹوں سے شکست دی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 27, 2024, 11:22 AM IST

بنگلورو:میگ لیننگ نے 43 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے۔ شیفالی ورما نے 43 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 64 رنز بنائے۔ جمائمہ روڈریگز نے ٹیم کے لیے وننگ چوکا لگایا۔ دہلی کیپٹلس نے 14.3 اوور میں ایک وکٹ پر 123 رن بنا کر میچ جیت لیا۔

یوپی واریئرز کی جانب سے واحد وکٹ سوفی ایکلسٹن کو ملا۔اس سے پہلے شویتا سہراوت کی 45 رنز کی اہم اننگ کی بدولت یوپی واریئرز نے دہلی کیپٹلس کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آج یہاں دہلی کیپٹلس نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آئی یوپی کی شروعات بہت خراب رہی اوراس نے 16 کے اسکور پر اپنے تین وکٹ گنوا دیے۔ دنیش ورندا صفر، تالیا میک گرا اور کپتان الیسا ہیلی 13 رن کو مریجان کپ نے آؤٹ کرکے پانچویں اوور تک پویلین بھیج دیاتھا۔ گریس ہیرس 17، کرن نوگیرے 10، پونم کھیمنار 10، دیپتی شرما پانچ اور صوفی ایکلسٹن چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ مریجان کپ اور رادھا یادو کی شاندار گیند بازی کے سامنے یوپی کا کوئی بھی بلے باز کھڑا نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں:ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو چار وکٹوں سے شکست دی

شویتا سہراوت نے 42 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکا کی مدد سے 45 رنز کی اننگ کھیلی۔ گوہر سلطانہ دو رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ یوپی کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹ پر صرف 119 رنز بنا سکی۔دہلی کے لیے رادھا یادو نے چار وکٹ لیے۔ مریجان کپ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ اروندھتی ریڈی اور اینابیل سدرلینڈ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.