ETV Bharat / sports

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان، بھارت پاکستان کا مقابلہ کس دن ہوگا؟ - Womens T20 World Cup 2024 - WOMENS T20 WORLD CUP 2024

بنگلہ دیش سے یو اے ای منتقل کیے گئے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2024 کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد اب یہ صاف ہو گیا ہے کہ کون سی ٹیم یو اے ای کے کس گراؤنڈ پر اور کب میچ کھیلنے جا رہی ہے۔

India, Pakistan To Clash On October 6 As ICC Announces Updated Women's T20 World Cup Fixtures
Etv Bharatویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری، بھارت پاکستان کا مقابلہ کب ہوگا؟ (ANI PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 27, 2024, 12:28 PM IST

حیدرآباد: انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق اس میگا ایونٹ میں بھارت اور پاکستان 6 اکتوبر کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ یہ ٹورنامنٹ 3 اکتوبر کو شروع ہوگا اور اس کا فائنل میچ 20 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 9ویں ایڈیشن کی میزبانی بنگلہ دیش کو کرنی تھی لیکن وہاں پر سیاسی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کو آئی سی سی نے یو اے ای منتقل کر دیا۔ جس کے بعد اس ورلڈ کپ کے نظر ثانی شدہ شیڈول میں معمولی تبدیلی بھی کی گئی ہے۔ کل 23 میچز دبئی اور شارجہ کے دو مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے بھارتی اسکواڈ

بی سی سی آئی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کرکے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2024 کے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ان کھلاڑیوں میں شرینکا پاٹل اور یستیکا بھاٹیہ کو فٹنس مشروط کیا گیا ہے یعنی اگر وہ اپنی فٹنس ثابت کر دیتی ہیں تو وہ بھی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ ہوں گی۔

ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شفالی ورما، ڈیپٹی شرما، جمائمہ روڈریگس، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، یستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، پوکراوندریڈی، رینوکا سنگھ ٹھاکر، دیالن ہیمالتھا، آشا سوبھانہ، رادھا یادو، شرینکا پاٹل اور سجنا سجیون۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ 2024 کے گروپس

گروپ اے: آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان، سری لنکا

گروپ بی: جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ

سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ریزرو ڈے

اس ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم اپنے اپنے گروپ میں چار چار میچ کھیلے گی، جس میں سے ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں 17 اور 18 اکتوبر کو سیمی فائنل میں مدمقبل ہوں گی اور فائنل میچ 20 اکتوبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ سیمی فائنل اور فائنل میچ کے لیے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا نظر ثانی شدہ شیڈول

3 اکتوبر: بنگلہ دیش بمقابلہ سکاٹ لینڈ، شارجہ، دوپہر 2 بجے

3 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا، شارجہ، شام 6 بجے

4 اکتوبر: جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دبئی، دوپہر 2 بجے

4 اکتوبر: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ، دبئی، شام 6 بجے

5 اکتوبر: بنگلہ دیش بمقابلہ انگلینڈ، شارجہ، دوپہر 2 بجے

5 اکتوبر: آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا، شارجہ، شام 6 بجے

6 اکتوبر: بھارت بمقابلہ پاکستان، دبئی، دوپہر 2 بجے

6 اکتوبر: ویسٹ انڈیز بمقابلہ اسکاٹ لینڈ، دبئی، شام 6 بجے

7 اکتوبر: انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، شارجہ، شام 6 بجے

8 اکتوبر: آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ، شارجہ، شام 6 بجے

9 اکتوبر: جنوبی افریقہ بمقابلہ اسکاٹ لینڈ، دبئی، دوپہر 2 بجے

9 اکتوبر: بھارت بمقابلہ سری لنکا، دبئی، شام 6 بجے

10 اکتوبر: بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز، شارجہ، شام 6 بجے

11 اکتوبر: آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، دبئی، شام 6 بجے

12 اکتوبر: نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا، شارجہ، دوپہر 2 بجے

12 اکتوبر: بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ، دبئی، شام 6 بجے

13 اکتوبر: انگلینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ، شارجہ، دوپہر 2 بجے

13 اکتوبر: بھارت بمقابلہ آسٹریلیا، شارجہ، شام 6 بجے

14 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، دبئی، شام 6 بجے

15 اکتوبر: انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز، دبئی، شام 6 بجے

17 اکتوبر: سیمی فائنل 1، دبئی، شام 6 بجے

18 اکتوبر: سیمی فائنل 2، شارجہ، شام 6 بجے

20 اکتوبر: فائنل، دبئی، شام 6 بجے

یہ بھی پڑھیں

بی سی سی آئی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی کی تجویز کیوں مسترد کر دی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.