ETV Bharat / sports

ومبلڈن 2024 کا خطاب جیتنے والے کھلاڑی کو کتنے کروڑ روپئے بطورانعام ملتے ہیں؟ - Wimbledon Final 2024 - WIMBLEDON FINAL 2024

اسپین کے اسٹار ٹینس کھلاڑی کارلوس الکاراز نے سربیا کے 7 مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ کو لگاتار دوسری بار ومبلڈن کے فائنل میچ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔

Wimbledon Final 2024: Carlos Alcaraz Beats Novak Djokovic and Wins Rs 28 Crore Prize Money
ومبلڈن 2024 کا خطاب جیتنے والے کھلاڑی کو کتنے کروڑ روپئے بطورانعام ملتے ہیں؟ (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 5:20 PM IST

Updated : Jul 15, 2024, 9:09 PM IST

لندن: دفاعی چیمپئن کارلوس الکاراز نے اتوار کو ومبلڈن 2024 مینز سنگلز فائنل میں نوواک جوکووچ کو 6-2، 6-2 اور 7-6 سے شکست دے کر 21 سال کی عمر میں اپنا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔

اسپین کے اس اسٹار کھلاڑی نے ومبلڈن فائنل میں سربیا کے تجربہ کار نوواک جوکووچ کو شکست دے کر دوسری بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

فائنل میچ جیتنے کے بعد الکاراز کو 2700000 پاونڈ (28.6 کروڑ روپے) بطور انعام دیا گیا جبکہ جوکووچ کو 1400000 پاؤنڈ حاصل کیے جو تقریباً 14 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز گزشتہ سال ومبلڈن 2023 کے فائنل میں بھی آمنے سامنے تھے۔ جس میں تقریباً 5 گھنٹے تک چلنے والے دلچسپ مقابلے میں الکاریز نے فتح حاصل کی تھی۔

الکاراز کے کیریئر کا یہ چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل کارلوس الکاراز نے 2022 میں یو ایس اوپن جیتا تھا۔ پچھلے سال ومبلڈن جیتا تھا اور اس سال فرنچ اوپن کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔

37 نوواک جوکووچ 7 مرتبہ ومبلڈن ٹائٹل جیت چکے ہیں لیکن وہ 8 واں ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر کا ریکارڈ برابر کرنے سے محروم رہ گئے۔ اگر وہ یہ میچ جیت لیتے تو ومبلڈن کی تاریخ میں ایسا کارنامہ کرنے والے سب سے معمر کھلاڑی بن جاتے۔

یہ بھی پڑھیں

ومبلڈن 2024 کے فائنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت آٹھ لاکھ روپے، کھیلوں کی تاریخ میں سب سے مہنگا ٹکٹ

Last Updated : Jul 15, 2024, 9:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.