ETV Bharat / sports

جب محمد سراج نے آر سی بی کی جیت کے بعد ڈریسنگ روم کو خطاب کیا - IPL 2024 - IPL 2024

Mohammed Siraj Reaction رائل چیلنجرز بنگلورو کے فاست بالر محمد سراج نے ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پلے آف میں کوالیفائی کرنے کی امید ہے۔ ہم اچھا کھیل رہے ہیں اور امید کرتے ہیں اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیں گے۔

جب محمد سراج نے آر سی بی کی جیت کے بعد ڈریسنگ روم کو خطاب کیا
جب محمد سراج نے آر سی بی کی جیت کے بعد ڈریسنگ روم کو خطاب کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 2:22 PM IST

بنگورو: رائل چیلنجرز بنگلورو نے گزشتہ شب دہلی کیپٹلس کو شکست دے کر اپنی پلے آف کی امیدوں کو زندہ رکھا۔ بنگلورو نے جیت کے بعد خوب جشن منایا۔اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اس کے بعد آر سی بی کے ڈریسنگ روم کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے خود رائل چیلنجرز بنگلور نے شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں سراج اپنی ٹیم کی حکمت عملی بتا رہے ہیں اور وراٹ کوہلی نے اس سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

محمد سراج کا کہنا ہے کہ یہ ایک اچھی واپسی ہے۔ ہم سوچ رہے تھے کہ ہمیں ایک میچ پر توجہ مرکوز کرنی ہے، ہم کوالیفائی کریں گے یا نہیں یہ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔اب سب کچھ ہمارے حق میں ہو رہا ہے۔

فاسٹ بالر نے کہاکہ ہماری ٹیم میں تجربہ کار گیندباز اور بلے باز ہیں۔ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے اور اسی بنیاد پر ہم اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر سکتے ہیں۔محمد سراج کی بات سن کر وراٹ کوہلی پہلے مسکراتے ہیں اور پھر ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلورو نے دہلی کو 47 رنوں سے شکست دی - IPL 2024

اس کے بعد محمد سراج کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کیا نہیں ہے۔اس پر وراٹ ہستے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کیا ہے۔سراج کہتے ہیں کہ میرے کہنے کا مطلب ہمارے پاس فاسٹ بالر اور بلے باز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.