ETV Bharat / sports

ریسلنگ چیف نے اولمپکس میں پہلوانوں کی خراب کارکردگی کے لیے پہلوانوں کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا - Wrestling In paris Olympics

بھارت نے پیرس اولمپکس 2024 میں کل 6 تمغے جیتے ہیں جن میں سے صرف ایک تمغہ کشتی میں حاصل کیا ہے۔ ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ سنجے سنگھ نے پہلوانوں کی اس مایوس کن کارکردگی کے پیچھے کی بڑی وجہ پہلوانوں کے احتجاج کو بتایا ہے۔

Wrestling In paris Olympics
اولمپکس میں پہلوانوں کی خراب کارکردگی (AP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 14, 2024, 7:58 PM IST

نئی دہلی: بھارت کو اس بار پیرس اولمپکس میں ریسلنگ سے بہت زیادہ امیدیں تھیں اور لیکن بھارت نے اس اویونٹ میں صرف ایک تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ امن سہراوت نے برانز میڈل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسے کا تمغہ جیتا۔

اس کے علاوہ ونیش پھوگاٹ کے پاس بھی پیرس اولمپک گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے کا سنہری موقع تھا لیکن مقررہ وزن سے سو گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے انھیں نااہل قرار دے دیا گیا۔ جس کی وجہ سے وہ کوئی بھی میڈل نہیں جیت سکیں۔

جس کے بعد ریسلنگ میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے سربراہ سنجے سنگھ نے پہلوانوں کی اس کارکردگی کے خود پہلوانوں کو ہی مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ سنجے سنگھ کا خیال ہے کہ اولمپکس میں بھارت کی معمولی کارکردگی صرف پہلوانوں کے احتجاج کی وجہ سے ہے۔اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ اگر پہلوان جنتر منتر پر احتجاج نہ کرتے تو وہ صرف ریسلنگ میں 6 میڈل جیت سکتے تھے۔

سنجے سنگھ نے مزید کہا کہ کہا، اگر آپ اسے دوسرے نقطہ نظر سے دیکھیں تو 14 - 15 ماہ تک جاری رہنے والے احتجاج نے پوری ریسلنگ کمیونٹی کو پریشان کر دیا۔ ایک کیٹیگری کو بھول جائیں، دوسری کیٹیگریز کے پہلوانوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے بغیر پریکٹس نہیں کرسکتے تھے۔ اس لیے پہلوان اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔

ونیش اور امن کو چھوڑ کر پیرس اولمپکس میں انشو ملک (57 کلوگرام)، ریتیکا ہڈا (76 کلوگرام)، نشا دہیا (68 کلوگرام) اور انتم پنگھل (53 کلوگرام) جیسے پہلوان ناکام رہے۔

واضح رہے کہ ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک جیسے نامور ریسلرز نے سابق ریسلنگ باڈی کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ پر لگائے گئے الزامات کے خلاف تقریباً ایک سال تک احتجاج کیا۔ اگرچہ ونیش پھوگاٹ نے اولمپکس کے فائنل میں پہنچ کر چاندی کے تمغے کی یقینی بنا دیا تھا لیکن وہ 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے نااہل قرار دے دی گئیں اور چاندی کا تمغہ بھی حاصل نہ کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

ایک دن میں تین پہلوانوں کو پچھاڑنے والی ونیش پھوگاٹ اگلے ہی دن کیسے نااہل ہوگئی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.