ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا - icc t20 world cup 2024 - ICC T20 WORLD CUP 2024

West Indies Defeat New Zealand: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ 13 رنز سے جیت کر سپر 8 مرحلے کے لیے شاہانہ انداز میں کوالیفائی کر لیا ہے۔ شرفن ردرفورڈ کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا
ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ((AP PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 12:31 PM IST

ٹرینیڈاڈ: ویسٹ انڈیز کے ٹرینیڈاڈ میں واقع برین لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے26 ویں میچ میں شریک میزبان ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں13 رنوں سے شکست دے دی۔اس جیت کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سپر8 راونڈ میں جگہ بنالی ہے۔

نیوزی لینڈ نے شروع میں ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ ویسٹ انڈیز نے 6 اوورز میں 30 رنز کے اندر 5 وکٹ گنوا دئیے۔ ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ ویسٹ انڈیز 100 رنز بھی پار نہیں کر پائے گا۔ لیکن شیفرن ردرفورڈ کی طوفانی اننگز نے ویسٹ انڈیز کا سکور 149 تک پہنچا دیا۔ ردرفورڈ نے 39 گیندوں پر 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز 20 رنز کا اسکور عبور نہ کر سکا۔ اس اننگز کی وجہ سے انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

سلامی بلے باز جانسن چارلس 5 گیندوں میں 0 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، برینڈن کنگ 9، نکولس پوران 17، روسٹن چیس 0، رومین پاول ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایک وقت ویسٹ انڈیز کا اسکور 12.3 اوورز میں 7 وکٹوں پر 76 رنز تھا۔ کیریبین ٹیم نے 17.5 اوورز میں 112 رنز کے اسکور پر 9 وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد رتھر فورڈ کی طوفانی بیٹنگ آئی۔

150 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیوزی لینڈ کی ٹیم کا پہلا وکٹ 20 رنوں کے اسکور پر گرا۔ ڈیون کونوے 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے وکٹوں کے وقفے وقفے سے گرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔ کیوی بلے بازوں کی جانب سے گلین فلپس نے سب سے زیادہ 40 رن بنائے۔ آخر میں مچل سینٹنر نے 21 رنوں کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان سپر 8 میں داخل، امریکہ کو سات وکٹوں سے شکست - icc t20 world cup 2024

جیت کے بعد ویسٹ انڈیز نے سپر 8 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ ہندوستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں ہیں۔ پاکستان کی سپر 8 کی اہلیت کا دارومدار امریکہ کے خلاف آئرلینڈ کے میچ پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.