کنگسٹن :ویسٹ انڈیز کے 175 رنوں کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم19.5 اوورز میں 147 رنوں ر ڈھیر ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ریضا ہنڈریکس 51 گیندوں پر چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 87 رنوں کی نمایاں اننگ کھیلی۔ویسٹ انڈیز نے تین میچوںکی سریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے
اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں پوری طرح سے ناکام رہے۔ جنوبی افریقہ کا مڈل آرڈر پوری طرح سے ناکام رہا اور سات بلے باز ڈبل ڈیجیٹ تک بھی پہنچ نہیں سکے۔
جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 147 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے متھیو فورڈے اور گڈکیش موٹی کو تین۔تین جبکہ اوبد میک کوے کو دو وکٹ ملے ۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز نےمقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 175 رن بنائے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بیس ٹیمیں چارگروپس اور کیا ہے اس ورلڈ کپ میں خاص؟ - T20 World Cup 2024
کپتان نرنڈن کنگ نے45 گیندوں پر چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 79 رن بنائے۔اس کے علاوہ کائل مئیرس 34 رن اور روسٹن چیش 32 رنوں کی اننگ کھیلی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے اوٹ نیل بارٹ مین اور آندلے پھلکووا کو تین تین وکٹ ملے۔