ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیویارک روانہ - T20 World Cup 2024 - T20 WORLD CUP 2024

Virat Kohli Leaves For America ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے لیے امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔ اس دوران ممبئی ایئرپورٹ سے ان کی کئی ویڈیوز اور تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

وراٹ کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیویارک روانہ
وراٹ کوہلی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیویارک روانہ ((IANS PHOTOS))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 11:04 AM IST

ممبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 دو جون سے شروع ہونا ہے۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستانی کرکٹ ٹیم امریکہ پہنچ گئی ہے۔

اس عظیم کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم انڈیا دو گروپوں میں نیویارک پہنچی تھی۔ ان دونوں بیچوں کے ساتھ ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان وراٹ کوہلی بھی ٹیم کے ساتھ امریکہ روانہ نہیں ہوئے۔ لیکن اب ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

وراٹ ورلڈ کپ کے لیے امریکہ روانہ

وراٹ کوہلی نے جمعرات کی دیر رات ہندوستان سے امریکہ جانے والی فلائٹ لی۔ اس دوران ان کے مداح ممبئی ایئرپورٹ کے باہر ان سے ملاقات کرتے نظر آئے۔ رخصت ہوتے وقت وراٹ نے اپنے ایک چھوٹے مداح کو آٹوگراف بھی دیا۔ اس کے علاوہ وراٹ کے کئی اور مداح بھی ان کے ساتھ سیلفی لیتے نظر آئے۔

ٹیم انڈیا کو وراٹ سے امیدیں ہوں گی

اس ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کو اسٹار بلے باز وراٹ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ وراٹ نے حال ہی میں آئی پی ایل میں 741 رنز بنائے ہیں۔ وہ ان دنوں بہترین فارم میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وراٹ کوہلی ذہنی طور پر ایک مضبوط کرکٹرہے: شین واٹسن

اب وہ ورلڈ کپ میں اپنے بلے سے رنز بنا کر ورلڈ کپ جیتنا چاہیں گے۔وراٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ ان کے نام 27 میچوں کی 25 اننگز میں 14 نصف سنچریوں کی مدد سے 1141 رنز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.