چنئی: بنگلہ دیش کے خلاف 19 ستمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹیم انڈیا میدان میں خوب پسینہ بہا رہی ہے۔ اس سیریز میں ایک بار پھر شائقین کی نظریں اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی پر مرکوز ہوں گی کیونکہ وہ کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کرنے کے قریب ہیں۔
چنئی ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے ہی ویراٹ کوہلی نے اپنت ارادے ظاہر کر دیئے ہیں۔ کیونکہ وہ پریکٹس سیشن میں کافی زیادہ وقت گزار رہے ہیں، اور اسی دوران انھوں نے ایک ایسا شاٹ بھی لگایا کہ چیپاک اسٹیڈیم کی دیوار ہی ٹوٹ گئی۔ اب اس شاٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی زیادہ وائرل ہورہا ہے۔
Bro casually broke Chepauk’s wall 🥵 pic.twitter.com/ipRMxS2GGx
— 𝘿𝙞𝙡𝙞𝙥𝙑𝙆18 (@Vk18xCr7) September 15, 2024
واضح رہے کہ روہت شرما کی قیادت والی ٹیم اپنے ہوم سیزن کا آغاز بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے کرے گی، جس نے حال ہی میں پاکستان کو اپنے ملک میں خوفناک مناظر کے باوجود پاکستان میں 2-0 سے شکست دی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش نے اب تک بھارت میں کبھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیت سکا ہے، لیکن پاکستان کو ان کے گھروں میں شکست دینے کے بعد ان کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بھارت میں بھی تاریخ رقم کرنے کے لیے بے تاب ہوں گے۔
Virat Kohli has broken a wall with a six during the practice session at Cheapuk. [JioCinema]
— Johns. (@CricCrazyJohns) September 15, 2024
- GOAT is coming to rule. 🐐 pic.twitter.com/uleKRK9oFn
دوسری طرف ہندوستانی ٹیم نے آخری بار 2024 کے اوائل میں ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی جب انگلینڈ نے مارچ میں 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ملک کا دورہ کیا تھا، جہاں اس نے حیدرآباد میں پہلا ٹیسٹ ہارنے کے بعد یہ سیریز 4-1 سے اپنے نام کرلی تھی۔
ٹیم انڈیا فی الحال ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے اور وہ مسلسل تیسری عالمی ٹیسٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لئے اپنا تسلط برقرار رکھنا چاہے گی۔