ETV Bharat / sports

کنگ کوہلی کے وہ پانچ بڑے ریکارڈ جنہیں توڑنا کافی مشکل ہے - VIRAT KOHLI BIRTHDAY

ویراٹ کوہلی آج اپنی 36ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ آئیے ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے 5 بڑے ریکارڈز کے بارے میں جانتے ہیں۔

VIRAT KOHLI BIRTHDAY
کنگ کوہلی کے وہ پانچ بڑے ریکارڈ جنہیں توڑنا کافی مشکل ہے (IANS Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2024, 3:19 PM IST

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی 5 نومبر کو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔ ویراٹ کوہلی ماسٹر بلاسٹر سچن ٹنڈولکر کے بعد ہندوستان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں سے ایک ہیں۔

اس کے ساتھ وہ عالمی کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے کرکٹر بھی ہیں۔ ویراٹ کے مداح ملک اور دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں۔ ویراٹ کو ان کے مداح کنگ کوہلی بھی کہتے ہیں۔ ان کی کور ڈرائیو عالمی کرکٹ میں کافی مشہور ہے۔

VIRAT KOHLI Sachin Tendulker
ویراٹ کوہلی سچن ٹنڈولکر (IANS Photo)

ویراٹ کوہلی منگل کو 36 سال کے ہو جائیں گے۔ وہ 5 نومبر 1988 کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے دہلی میں اپنے بچپن کے کوچ راجکمار شرما سے کرکٹ سیکھنا شروع کی تھی۔ انہوں نے 2008 میں ون ڈے کرکٹ میں ہندوستان کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔

ویراٹ نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے 11 دسمبر 2017 کو اٹلی میں شادی کی۔ اب ان کے دو بچے بھی ہیں (ایک بیٹی اور ایک بیٹا)۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر ہم آپ کو ان کے 5 بڑے ریکارڈز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

VIRAT KOHLI
ویراٹ کوہلی (IANS Photo)

ویراٹ کوہلی کے 5 بڑے ریکارڈ

تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر:

ویراٹ کوہلی عالمی کرکٹ میں تیز ترین 10 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ویراٹ نے یہ سنگ میل 205 اننگز میں حاصل کیا۔ وہیں سچن نے 259 اننگز میں 10 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔

ایک میچ میں سنچری اور صفر پر آؤٹ:

ویراٹ کوہلی 2018 میں ایڈن گارڈنز میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بطور کپتان پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔ اس کے بعد ویراٹ نے دوسری اننگز میں سنچری بنا کر ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ وہ ایک ہی میچ میں سنچری بنانے اور صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے کپتان ہیں۔

VIRAT KOHLI
ویراٹ کوہلی (IANS Photo)

پیچھا کرتے ہوئے سب سے زیادہ سنچریاں:

ویراٹ کوہلی وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے رنز کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ سنچریاں بنائیں۔ انہوں نے رنز کا تعاقب کرتے ہوئے 27 مرتبہ سنچریاں بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا ہے جبکہ سچن ٹنڈولکر مجموعی طور پر 17 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

VIRAT KOHLI
ویراٹ کوہلی (IANS Photo)

گیند پھینکے بغیر وکٹ لی:

سال 2011 میں ویراٹ کوہلی نے گیند پھینکے بغیر ہی وکٹ حاصل کی تھی۔ کوہلی نے وائیڈ گیند پھینکی اور مہندر سنگھ دھونی نے انگلینڈ کے سابق بلے باز کیون پیٹرسن کو اسٹمپ کیا۔ پیٹرسن کوہلی کو آگے بڑھ کر شاٹ لگانا چاہتے تھے۔

VIRAT KOHLI
ویراٹ کوہلی (IANS Photo)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز:

اس وقت ویراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ ویراٹ نے 35 میچوں کی 33 اننگز میں 15 نصف سنچریوں کی مدد سے 1292 رنز بنائے ہیں جو کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک کا سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے 111 چوکے اور 35 چھکے بھی لگائے۔ وراٹ نے 2014 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 319 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ویراٹ کوہلی نے آخری ٹیسٹ میچ کے بعد شکیب الحسن کو خاص تحفہ پیش کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.