ETV Bharat / sports

ونیش پھوگاٹ کے چچا مہاویر پھوگاٹ بھی رو پڑے - Vinesh Phogat disqualification - VINESH PHOGAT DISQUALIFICATION

بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو فائنل میچ سے پہلے نااہل قرار دیے جانے کے بعد ونیش کے چچا مہاویر پھوگاٹ کیمرے سامنے ہی رو پڑے اور کہا کہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

Vinesh Phogat
ونیش پھوگاٹ (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 7, 2024, 2:31 PM IST

Updated : Aug 7, 2024, 2:53 PM IST

حیدرآباد: پیرس اولمپکس کے بارہویں دن میڈل میچ سے قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ کو وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے خواتین کی 50 کلوگرام ریسلنگ سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ جس کی وجہ سے 140 کروڑ بھارتیوں کا دل ٹوٹ گیا۔ ونیش کے چچا مہاویر پھوگاٹ کا بھی دل ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے وہ کیمرے کے سامنے ہی رو پڑے۔

انھوں نے ونیش پھوگاٹ کی نااہلی پر کہا کہ میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے۔پورے ملک نے گولڈ کی توقع کی تھی، لیکن اس گیمز کے قواعد موجود ہیں، پھر بھی اگر ایک پہلوان کا وزن 50 یا 100 گرام زیادہ ہے تو اسے کھیلنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ میں ملک کے لوگوں سے کہوں گا کہ مایوس نہ ہوں، ایک دن وہ یقینی طور پر تمغہ لے کر آئے گی، میں اسے اگلے اولمپکس کے لیے تیار کروں گا۔

پہلوان ونیش پھوگاٹ سے ملک سے بہت امیدیں وابستہ تھیں۔ سب کی نظریں اس بات پر مرکوز تھیں کہ آیا وہ پیرس اولمپکس میں ملک کے لیے طلائی تمغہ جیتے گی یا سلور میڈل۔ لیکن اسی درمیان یہ خبر سامنے آئی کہ ریسلر ونیش پھوگاٹ کو مقررہ کیٹیگری سے تقریباً 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے فائنل سے پہلے ہی نااہل قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

میڈل میچ سے پہلے ونیش پھوگاٹ کے نااہل ہونے کے بعد وزیراعظم نے کیا کہا؟

میڈل میچ سے عین قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نااہل قرار، آخر ایسا کیوں ہوا؟

Last Updated : Aug 7, 2024, 2:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.