ETV Bharat / sports

پچاس کلوگرام کے میچ میں سو گرام سے ہار گئیں ونیش پھوگاٹ - Vinesh Phogat disqualification

پیرس اولمپکس کے گیارہویں دن خواتین کے 50 کلوگرام زمرے کے کشتی ایونٹ میں بھارتی پہلوان ونیش پھوگاٹ نے تین خاتون پہلوان کو پچھاڑ کر فائنل میں جگہ بنائی تھی لیکن بارہویں دن سو گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے انھیں میڈل میچ سے عین قبل نااہل قرار دے دیا گیا۔ جس کی وجہ سے وہ اولمپکس سے باہر ہوگئیں اور بھارت کا گولڈ میڈل جیتنے کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔

Vinesh Phogat losses medal by 100 grams in the 50 kg category match
پچاس کلوگرام کے میچ میں سو گرام سے ہار گئیں ونیش پھوگاٹ (IANS Photo)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 7, 2024, 4:43 PM IST

Updated : Aug 7, 2024, 8:27 PM IST

پیرس: پیرس اولمپکس کے بارہویں دن بھارت کو میڈل کی امید تھی لیکن خواتین کے 50 کلوگرام مقابلے کے فائنل سے قبل زیادہ وزن پائے جانے کے بعد ونیش پھوگاٹ کو اولمپکس سے نااہل قرار دے دیا گیا۔ ونیش پھوگاٹ کے لیے یہ فیصلہ جتنا تکلیف دہ تھا اتنا ہی یہ فیصلہ بھارتی شائقین کے لیے بھی حیران کن اور تکلیف دہ تھا۔

اس فیصلے کو سننے کے بعد ونیش پھوگاٹ کی طبیعت بھی خراب ہوگئی جس کی وجہ سے انھیں اسپتال میں ایڈمیٹ کرایا گیا۔ جبکہ کروڑوں بھارتی شائقین سوشل میڈیا پر ونیش کے سپورٹ میں پوسٹ لکھ رہے ہیں اور اس کا حوصلہ بھی بڑھا رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ونیش پھوگاٹ نے پیرس اولمپکس کے گیارہویں دن مذکورہ زمرے میں گولڈ میڈل تک پہنچنے والی پہلی بھارتی خاتون ریسلر بن کر تاریخ رقم کی تھی۔

ونیش پھوگاٹ کا وزن 100 گرام زیادہ

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے بارہویں دن صبح کے وقت ونیش کا وزن 50 کلو گرام سے 100 گرام زیادہ پایا گیا۔ جس کی وجہ سے قوانین کے مطابق انھیں نااہل قرار دے دیا گیا۔ کیونکہ آپ جس وزن کے زمرے میں شرکت کرتے ہیں اس میں آپ کو اتنا ہی وزن دکھانا ہوتا ہے جتنے میں آپ نے شرکت کی ہے یا اس سے کم ہونا چاہیے۔ لیکن آپ ایک گرام بھی زیادہ وزن نہیں دکھا سکتے۔ ونیش نے اپنا وزن کرم کرنے کے لیے اپنے بال کاٹے، خون نکالا اور کوچز نے اسے 50 کلو تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن سو گرام مزید کم کرنے میں ناکام رہی۔

ونیش کے نااہل ہونے کے بعد کیا ہوگا؟

پیرس گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایک بیان میں کہا کہ وینش پھوگاٹ کے نااہل ہونے کے بعد اب میڈل میچ میں اولمپک گیمز کے سیمی فائنل میں ونیش پھوگاٹ سے ہارنے والے کیوبا کی پہلوان امریکی پہلوان سے مقابلہ کریں گی۔ انٹرنیشل ریسلنگ رولز کے آرٹیکل 11 کے مطابق، ونیش کو اس پہلوان سے تبدیل کیا جائے گا جو سیمی فائنل میں اس کے خلاف ہار گئی تھی۔ لہذا کیوبا کی یوزنیلیس گزمین لوپیز فائنل میں مقابلہ کریں گے۔ جبکہ جاپان کی یوئی سوساکی کانسے کے تمغے کے لیے یوکرین کی اوکسانا لیواچ سے مد مقابل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

میڈل میچ سے عین قبل بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نااہل قرار، فائنل میچ اب کس کے درمیاں ہوگا؟

میڈل میچ سے پہلے ونیش پھوگاٹ کے نااہل ہونے کے بعد وزیراعظم نے کیا کہا؟

Last Updated : Aug 7, 2024, 8:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.